کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 334
کو) کفار کی طرف مت لوٹاؤ۔ ٭ اور شراب کی حلت اس آیت: إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ ۔۔۔ الخ ۔۔۔ (سورة المائده: 90) ۔۔۔ الخ، سے منسوخ ہوئی۔ ٭ اور مباشرت کی حرمت اس آیت: فَالْآنَ بَاشِرُوهُنَّ ۔۔۔ (سورة البقرة: 187) یعنی پھر ان سے منسوخ ہو گئی۔ ٭ اور عاشوراء کا روزہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۔۔۔ یعنی جو تم میں یہ مہینہ پائے تو اس کے روزے رکھے ۔۔۔ سے منسوخ ہوا۔ اور اس کی بہت سی امثال ہیں، انتہی ([1]) (والله المعين)
[1] ۔ اور یہ اصول کا مسئلہ ہے اس کی تفصیل اصول فقہ کی کتب سے دیکھنی چاہیے۔ تفصیل۔ ارشاد الفحول لامام الشوکانی۔ سنت کی بحث کا مطالعہ کریں۔ (جاوید)