کتاب: فتاوی نواب محمد صدیق حسن خان - صفحہ 33
شیخ محمد یعقوب دہلوی مہاجر مکی: آپ نے اپنے بھائی محمد اسحاق کے ساتھ مکہ ہجرت کی، آپ علم و فضل کا نمونہ تھے، بے مثال اخلاقِ جمیلہ اور مکارم حمیدہ سے متصف تھے اور قناعت و استغناء کا نمونہ تھے۔ دہلی میں پیدا ہوئے اور اپنے دادا شیخ عبدالعزیز دہلوی سے علم حاصل کیا، انہیں کے زیر سایہ تربیت حاصل کی اور انہیں سے علم حاصل کر کے وہیں درس و تدریس شروع کر دی، آپ نے ایک مدت تک دہلی میں قیام کیا۔ پھر 258ھ میں مکہ کا سفر کیا اور وہیں سکونت اختیار کر لی، نواب صدیق حسن وغیرہ نے ان سے علمی استفادہ کیا۔ آپ جمعہ کے روز 1282 ہجری میں مکہ المکرمہ میں فوت ہوئے۔ شیخ احمد حسن عرشی: آپ عرشی تخلص رکھتے تھے، احمد بن حسن بن علی نام تھا، نواب صدیق حسن خاں کے حقیقی بھائی تھے اور دو سال بڑے تھے۔ 19 رمضان 1246 ہجری کو پیدا ہوئے۔ قنوج میں پرورش ہوئی، مختلف علاقوں کا سفر اور مشہور علماء سے علم حاصل کیا اور ان کے مشہور ترین استاد محدث عبدالغنی بن ابو سعید دہلوی ہیں جو کہ انتہائی ذہین تھے، ان کے متعلق نواب صدیق حسن ’’ابجد العلوم‘‘ میں لکھتے ہیں: ’’یہ ذہانت و فطانت اور قوت حافظہ میں تمام ساتھیوں سے فوقیت رکھتے تھے اور فرماتے تھے میرا خیال ہے کہ ان کا گوشت ہڈیاں اور اعصاب تمام کے تمام علم سے بھرپور ہیں اور میری آنکھوں نے ان جیسا ذہین، وسعت علم کا حامل اور مسائل و علوم کا حافظ نہیں دیکھا۔‘‘ آپ 1276 ہجری میں فوت ہوئے۔ تیس سال کی عمر میں حجاز میں دفن ہوئے۔ اوصاف حمیدہ اور حسن کردار محی السنۃ نواب صدیق حسن خاں مرحوم بہت سے اوصاف حمیدہ کے حامل اور اخلاق حسنہ کے پیکر تھے، ہر چھوٹے بڑے سے اس طرح ملتے کہ ملنے والا آپ کا ہی ہو کر رہ جاتا۔ کسی