کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 319
الحج حج کی بدعتیں فتوی(۱۲۳۹) بنوشیبہ کے بارے میں ایک مغالطہ سوال:…میرا ایک دوست ہے وہ کہتا ہے کہ بنوشیبہ قبیلہ کے لوگ کعبہ کے خادم ہیں اور کوئی شخص چابی لے کر بھی کعبہ کا دروازہ نہیں کھول سکتا سوائے اس کے کہ وہ شیبہ سے ہو۔ کہتے ہیں۔ کہ کسی قبیلے کے فلاں شخص نے کعبہ کی چابی لی اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا، حتی کہ بنوشیبہ کے ایک دودھ پیتے بچے لائے اس نے دروازہ کھل گیا۔ کیا یہ صحیح ہے؟ جواب: … اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ’’ بنوشیبہ ‘‘ کعبہ کے خادم ہیں ۔ لیکن یہ کہنا کہ کسی اور قبیلہ کا شخص چابی لے کر بھی دروازہ نہیں کھول سکتا ، یہ صحیح نہیں ہے اور سوال میں جو قصہ بیان کیا گیا ہے کہ دروازہ کھولنا ممکن نہیں ہوا حتی کہ بنوشیبہ کے دودھ پیتے بچے نے اس پر ہاتھ ہے رکھا ،یہ جھوٹ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں اسباب اور مسیات کا جو تکوینی تعلق رکھا ہے، یہ قصہ ا س کے خلاف ہے ۔ جو شخص اس قسم کادعویٰ کرتا ہے وہاس اصول کے خلاف دعویٰ کرتاہے وہ اس اصول کے خلاف دعویٰ کرتاہے جواللہ تعالیٰ کی مخلوق اور اس کی تدبیر میں اس کے حکم سے جاری ہے۔ بنوشیبہ میں کوئی تکوینی یا شرعی خصوصیت ثابت نہیں ، صرف اتنی بات ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کعبہ کی چابی دے کر اس کی خدمت پرمامور فرمادیا۔۔ اس سے یہ ضروری نہیں ٹھہرتا کہ اللہ تعالیٰ کی تکوینی سنت تبدیل ہوجائے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ( ۵۹۵۴) حج کے سلسلے میں ایک نئی بدعت سوال: …ہمارے ملک میں یہ رواج ہے کہ جب کوئی شخص حج پرجاتاہے تو اس کے گھر والے اس کے لیے خصوصی نشست یا یا پلنگ رکھتے ہیں ، اسے دھوتے ہیں اس پر بستر بچھاتے ہیں اسے خوشبو لگاتے ہیں ، اس کے پاس عطرکی شیشیاں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں: اس پر کوئی نہیں بیٹھے گا حتی کہ حاجی صاحب حج سے واپس آکر اس پر تشریف رکھیں، بعد میں چاہے کوئی بیٹھے ۔ گزارش ہے کہ اس رواج کے متعلق ارشاد فرمائیں۔ آپ کا انتہائی شکر یہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سے امت اسلامیہ کو