کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 28
قرآن مجید پر ایمان لے آئے۔ جن یہودیوں نے حضرت عزیز علیہ السلام کو (نعوذ باللہ) اللہ کا بیٹا کہا اور جن عیسائیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو یہ مقام دیا۔ قرآن مجید نے انہیں صاف طور پر کافر کہا ہے۔ ارشادربانی ہے:
﴿لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃ﴾ (المائدۃ۵/ ۳۷)
’’یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہو ں نے کہا اللہ تین میں تیسرا ہے۔‘‘
اس قطعی دلیل کے باوجود ہم نے بعض علماء سے سنا ہے کہ اہل کتاب کافر نہیں۔ وہ تو بس اہل کتاب ہیں۔ براہ کرم ان مسائل کی وضاحت فرمادیجئے۔
جواب الْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ:
مذکورہ بالا بات کہنے والا کافر ہے کیونکہ اس نے قرآن وحدیث کی ان نصوص کا انکار کیا ہے جو اہل کتاب کے کفر کی تصریح کرتی ہیں۔ ارشاد ربانی تعالیٰ ہے:
﴿یٰٓاَہْلَ الْکِتٰبِ لِمَ تَکْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ اَنْتُمْ تَشْہَدُوْن﴾(آل عمران۳/ ۷۰)
’’اے اہل کتاب! تم اللہ کی آیات کا انکا رکیوں کرتے ہو؟ اور تم گواہ ہو۔‘‘
نیز فرمایا:
﴿لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃ﴾ (المائدۃ۵/ ۳۷)
’’یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہو ں نے کہا اللہ تین میں تیسرا ہے۔‘‘
مزید ارشاد ہے:
﴿وَ قَالَتِ الْیَہُوْدُ عُزَیْرُ نِ ابْنُ اللّٰہِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَی الْمَسِیْحُ ابْنُ اللّٰہِ ذٰلِکَ قَوْلُہُمْ بِاَفْوَاہِہِمْ یُضَاہِؤنَ قَوْلَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ قَبْلُ قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ اَنّٰی یُؤْفَکُوْن﴾ (التوبۃ۹/ ۳۰)
’’یہودیوں نے کہا، عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور انصاری نے کہا، مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کے منہ کی (بے دلیل) باتیں ہیں۔ یہ گذشتہ زمانے کے کافروں کی بات کی نقل کر رہے ہیں۔‘‘ اللہ انہیں تباہ کرے کہاں بہکے جاتے ہیں۔‘‘
اور فرمایا:
﴿لَمْ یَکُنْ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ مُنفَکِّیْنَ حَتّٰی تَاْتِیَہُمُ الْبَیِّنَۃ﴾ (البینۃ۹۸/۱)
’’اہل کتاب اور مشرکین میں جو کافر ہوئے ہو باز آنے والے نہیں تھے حتیٰ کہ ان کے پاس واضح دلیل آجاتی۔‘‘
نیز ارشاد ہے:
﴿قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ وَ لَا یَدِیْنُوْنَ دِیْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ حَتّٰی یُعْطُوا الْجِزْیَۃَ عَنْ یَّدٍ وَّ ہُمْ صٰغِرُوْن﴾(التوبہ ۹؍ ۲۹)
’’اہل کتاب میں سے جو لوگ اللہ تعالیٰ اور قیامت پر ایمان نہیں لاتے، جس چیز کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے