کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 229
[1]
[1] اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ الْفَاتِح لِمَا أُغْلِقَ، وَالْخَاتَم لِمَا سَبَقَ، نَاصِرِ الْحَقَّ بِالْحَقِّ، الْھَادِي أِلٰی صِرَاطِکَ الْمُسْتَقِیمِ، وَعَلٰی آلِہِ حَقَّ قَدْرِہِ وَمِقْدَارِہِ الْعَظِیمِ) ’’اے اللہ! درود بھیج ہمارے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر، جو کھولنے والے ہیں اس چیز کو جو بند ہے اور ختم کرنے والے ہیں اس کو جو گزر چکا ہے، حق کے ساتھ حق کی مدد کرنے والے اور تیرے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دینے والے ہیں اور آپ کی آل پر (رحمت نازل فرما) جس طرح آپ کی قدر اور عظیم مقدار کا حق ہے،، وہ کہتا ہے کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ اس درود کو ایک بار پڑھنا چھ بار قرآن پڑھنے کے برابر ہے۔ وہ کہتاہے کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری بار بتایا کہ ایک بار یہ درود پڑھنا، ہر چھوٹی بڑی دعا پڑھنے کے برابر ہے اور چھ ہزار بار قرآن پڑھنے کے برابر ہے، کیونکہ وہ اذکار میں سے ہے (الجواہر۱؍۱۳۲) اس کا یہ ثواب صرف اس شرط کے ساتھ ہوسکتا ہے کہ پڑھنے ولے کو اس کی اجازت حاصل ہو۔ یعنی اس اجازت کی نسبت تسلسل کے ساتھ احمد تیجانی تک پہنچے، جس نے (بزعم خویش) یہ درود جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا ہے۔ یہ درود اسی طرح اللہ کا کلام ہے جس طرح احادیث قدسیہ ہوتی ہیں (الدرۃ الفرید ۴؍۱۲۸) جو شحص یہ درود صلاۃ الفاتح دس بار پڑھ لے تو اسے اتنا ثواب ملے گا کہ اگر کوئی عارف باللہ دس لاکھ برس زندہ رہے (اور عبادت میں مشغول رہے) اور یہ درود پڑھے، تو وہ اس ثواب کو نہیں پہنچ سکتا۔ جو شخص ایک بار یہ درود پڑھ لے،اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے اور کائنات میں کئے جانے والے ہر ذکر، دعا اور تسبیح کا چھ ہزار گنا ثواب اس کے نیکی کے وزن میں شامل ہوجائے گا۔ (دیکھئے کتاب :مشتہی الخارف للجانی صفحہ :۲۹۹۔ ۳۰۰) راقم الحروف کہتاہے: ’’یہ باتیں پڑھ کر قرآن مجید کی یہ آیت سمجھ میں آتی ہے: ﴿فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ یَکْتُبُوْنَ الْکِتٰبَ بِاَیْدِیْہِمْ ثُمَّ یَقُوْلُوْنَ ہٰذَا مِنْ عِنْدِ اللّٰہِ لِیَشْتَرُوْا بِہٖ ثَمَنًا قَلِیْلاً ﴾ (البقرۃ۲؍۷۹) ’’تباہی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھوں سے تحریر لکھتے ہیں، پھر کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے، تاکہ اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت وصول کرلیں۔،، اس فرقہ کے متعلق مجلس افتاء نے سابقہ فتوؤں میں تفصیل سے وضاحت کی ہے، اس کا مطالعہ مفید رہے گا۔