کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 16
جس کا فرض ہوناہر کسی کو بدیہی طور پر معلوم ہے مثلاً نماز اور زکوۃ۔ یا کسی ایسے عمل کے حرام ہونے کا انکار کرنا جودین میں بدیہی طور پر حرام ہے مثلاً چوری اور بدکاری شیخ ا لاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے اس قسم کی دس چیزیں بیان کی ہیں۔ یہ رسالہ ’’مجموعہ توحید‘‘ میں شامل ہے اور الگ بھی شائع ہوا ہے۔
مزید معلومات کیلئے فقہ کی کتابوں میں مذکور ’’مرتد کے احکام‘‘ کا باب ملاحظہ کیجئے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز
٭٭٭
فتویٰ (۳۴۱۹)
بے دین اور منافق سے رابطہ رکھنا
سوال جس عمارت میں میری رہائش ایک شخص رہتا ہے جو کبھی داڑھی رکھ لیتا ہے کبھی مونڈ دیتا ہے، جھوٹ بولتا ہے، والدین کی نافرمانی کرتا ہے اور دین اسلام کو برا بھلا کہتاہے، حقیقت یہ ہے کہ اس میں منافقوں کی بہت سے علامتیں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی پناہہ ایک بار اس نے میری موجودگی میں دس منٹ میں سات آٹھ بار دین کوگالی دی۔ کیا ایسے شخص کو سلام کیا جاسکتا ہے حالانکہ میرے دل میں اس سے شدید نفرت ہے؟ اگر وہ سلام کرے تو کیا میں جواب دوں؟
جواب لْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ:
دین اسلام کو گالی دینا (نعوذ باللہ) صریح کفر ہے۔ جیسے کہ قرآن مجید اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿اَبِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ کُنْتُمْ تَسْتَہْزِئُ وْن٭ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِکُمْ ﴾ (التوبۃ۹/ ۶۵، ۶۶)
’’کیا تم اللہ ، اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے؟ معذرت نہ کرو، تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے ہو۔‘‘
اس مفہوم کی اور بھی آیت کریمہ موجود ہیں۔ اسے نصیحت کرنا اور اس برائی سے روکنا ضروری ہے۔ اگر وہ نصیحت قبول کرلے تو الحمد للہ، ورنہ ایسے شخص کو سلام کرنا بالکل جائز نہیں۔ اگر وہ سلام کرے تو جواب نہ دیاجائے، اس کی دعوت قبول نہ کی جائے۔ اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے حتیٰ کہ وہ توبہ کر لے یا مسلمان حاکم اسے سزائے موت دے دے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہُ فَاقْتَلُوْ ہُ)(صحیح بخاری، مسند احمد/۲، ۵/ ۲۳۱، سنن ترمذی، سنن ابی داود، سنن النسائی ابن ماجہ)
’’جو شخص اپنا دین تبدیل کرے اسے قتل کردو،[1]اس حدیث کو امام بخاری نے اپنی کتاب ’’صحیح‘‘ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ بلاشبہ مسلمان کہلانے والا شخص جب دین کو گالی دے تو اس نے اپنا دین بدل لیا۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز
[1] صحیح بخاری، کتاب الجہاد والسیر، ب: ۱۴۹ ح ۳۰۱۷، سنن ابی داؤد کتاب الحدود’ باب الحکم فیمن ارتدح ۴۳۵۱۔ جامع ترمذی ح ۱۴۵۸