کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 13
موجبات الکفر وہ اعمال جن سے کفر لازم آتا ہے فتویٰ (۳۴۸۱) توبہ سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں سوال:… میں ایک مسلمان خاتون ہوں اور ڈنمارک میں اپنے مسلمان خاوند کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔ الحمد للہ ہمارے تین بچے ہیں۔ ایک بار سخت غصے کی حالت میں میری زبان سے اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کے الفاظ نکل گئے۔ اس وقت سے میرے شوہر نے مجھ سے بات چیت بند کر دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں مرتد ہوچکی ہوں اور میرا نکاح ٹوٹ گیا ہے اور میرے ہاتھ کا ذبیحہ حرام ہے۔ میری وفات کے بعد میرا خاوند اور میرے بچے میرے وارث نہیں ہوں گے، میری نماز جنازہ ادا نہیں کی جائے گی، مجھے غسل اور کفن بھی نہیں دیا جائے گا۔ میری لاش دفن کرنے کے بجائے کتو ں کے آگے ڈال دیا جائے گی۔ میرا ترکہ عام مسلمانوں کے لئے مال فے کے حکم میں ہوگا۔ مجھے اپنی اس حرکت پر سخت ندامت اور افسوس ہے۔ نیز میری زندگی میں (اس طرح کا) یہ پہلا موقع ہے مجھے کافی حد تک دینی امور سے واقفیت ہے اور مجھے معلوم ہے جو حرکت سرزند ہوئی ہے وہ انتہائی قبیح ہے، میرے شوہر نے مشورہ دیا ہے کہ آپ سے دریافت کروں کہ کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ اور کیا میں دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہوں؟ اور یہ کس طرح ممکن ہے؟ جواب:… لْحَمْدُ للّٰہ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ بات بالکل صحیح ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس کو گالی دینے سے انسان مرتد ہوجاتا اور دائرہ اسلام سے خارج ہوجا تا ہے۔ اس بات پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ ایسا شخص اگر توبہ نہ کرے تو سزائے موت کا مستحق ہے۔ کیونک جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا یَحِلُّ دَمُ امْرِیئِ مُّسْلِمٍ أِلاَّ بِأِحْدیٰ ثَلَاثِ: الثَّییْبِ الزَّٓنِیْ، وَالنَّفْسِ بِالنَّفْسِ وَالنَّارِکِ لِدِیْنِہِ الْمُفَارِقِ لِلْجَمَاعَۃِ)) ’’ایک مسلمان کا خون صرف تین جرائم میں سے کسی ایک کے ارتکاب سے ہی جائز ہوتا ہے۔ شادی شدہ ہونے کے باوجود بدکاری کا ارتکاب کرنے والا اور جان کے بدلے جان (یعنی قاتل) اور اپنے دین کو چھوڑ کر مسلمانوں کی جماعت سے الگ ہوجانے والا۔ (یہ تینوں سزائے موت کے مستحق ہیں)۔ آپ نے چونکہ توبہ کرلی ہے، اپنی غلطی پر نادم بھی ہیں اور آئندہ کے لئے یہ پختہ ارادہ رکھتی ہیں کہ دوبارہ یہ حرکت نہیں کریں گی۔ اس لئے آپ کی توبہ صحیح ہے۔ آپ کے شوہر کو چاہئے کہ آپ کے ساتھ تعلقات بحال کرلیں اور توبہ کے بعد آپ کا وہی مقام سمجھیں جو اس غلطی کے ارتکاب سے پہلے تھا۔ صحابہ