کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2) - صفحہ 11
کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 2)
مصنف: عبدالعزیز بن عبد اللہ بن باز
پبلیشر: دارالسلام
ترجمہ:
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
پیش لفظ
الحمد للّٰہ رب العالمین، والصلاۃ علی عبدہ ورسولہ محمد أفضل المرسلین وخاتم النبین، وعلیٰ آلہ وصحبہ ومن اھتدی ہدیہ الی یوم الدین اما بعد۔
پیش نظر کتاب سعوعی عرب کے کبار علماء فتاویٰ اسلامیہ کی دوسری جدل ہے جس کا تعلق اسلامی عقائد اور اس سے متفرع ہونے والے بہت سے مسائل سے ہے۔ اس میں عالم اسلام کے اندر پھیلی ہوئی اور اسلام اور امت اسلامیہ سے تعلق بلکہ اس کی اصل نمائندگی کا دعوی رکھنے والی بہت سے جماعتوں کے عقائدوخیالات پر بھی گفتگو کی گی ہے اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں اس کی حیثیت متعین کی گئی ہے۔
جیسا کہ معلوم ہے حکومت سعودی عرب نے فتاویٰ صادر کرنے کے لئے کبار علماء پر مشتمل ایک مستقل کمیٹی قائم رکھی ہے جو دنیا بھر سے آئے ہوئے ہر قسم کے سوالات کے جواب بڑی دقت نظرسے اور بڑے اعتدال کے ساتھ خالص کتاب وسنت کی روشنی میں دیتی ہے۔ اس جلد کے فتاویٰ بالعموم کمیٹی کے صدر شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز، نائب صدر مرحوم شیخ عبدالرزاق عفیفی، رکن شیخ عبداللہ بن غدیان، رکن شیخ عبداللہ بن قعود کے دستخطوں سے آراستہ ہیں۔ بعض فتاوے اس دور کے بھی ہیں جب مرحوم شیخ ابراہیم بن محمد آل الشیخ اس کمیٹی کے صدر ہوا کرتے تھے۔ یہ تمام علماء کرام علم وفضل کے اس اعلیٰ ترین مقام پر فائز تھے اور ہیں، اور انہیں شریعت بینی وژوف نگاہی کا وہ حظ وافر عطا ہوا ہے جو اس کے فتاویٰ کی صحت وواقعیت اور درستگی کی کافی ضمانت ہے اور انہیں شرح صدر کے ساتھ رہنما بنایا جاسکتاہے۔
ترجمہ پاکستان کے ایک معروف صاحب علم جناب مولانا عطاء اللہ ساجد نے کیا ہے۔ اس کی خوبی ہے کہ اسے رواں دواں اور سلیس انداز میں کیا گیا ہے اور عربی متن کے قریب تر ہے۔ مترجم عربی زبان پر مضبوط دسترست رکھنے والے ہیں، اسی لئے ترجمہ الجھاؤ، زولیدگی اور حشوزوائد سے مبرا، مفہوم ومعانی اور مطالب کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے واضح اور صاف صاف ہے۔ میں نے اس کتاب کو اول سے آخر تک پڑھا اور اسے بڑا مفید اور عمدہ پایا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اسے مقبول ومفید بنائے اورامت مسلمہ کے اردوداں واردو خواں طبقے کو اس سے رہنمائی ودین فہمی کی توفیق عطا فرمائے۔ انہ ولی ذالک والقادر علیہ۔
صفی الرحمن مبارکپوری
۱۰ / رمضان المبارک ۱۴۱۹ھ
ریاض سعودی عرب