کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 1) - صفحہ 26
آپ کے اخلاق و فضائل: آپ کی نمایاں خوبیاں جو اسب لوگوں کےسامنے ہیں ، وہ آپ کی دل جمعی، وقار فیاضی، نرمی ، کرم اور زہد ہیں۔ آپ حق گوئی کے لیے بہت دلیر ہیں۔ یہی وجہ کہ آپ سے سب محبت کرتے ہیں اور آپ جہاں کہیں بھی ہوں آپ کے علم وفضل سے استفادہ اور اپنے مسائل کے حل کے لیے آپ کے گرد لوگوں کاہجوم رہتا ہے۔ آپ کی علمی خدمات: آپ کے علمی کارنامے درج ذیل ہیں: ۱۔ الفوائد الَجلِیۃ فی المباحث الفرضیۃ ۲۔التحقیق والا یضاح الکثر من مسائل الحجِّ والعُمرۃِ والزیارۃِ توضیحُ المناسک (حج، عمرہ اور زیارت کے بہت سے مسائل کی وضاحت اور تحقیق) ۳۔ التحذیر من البدع اور یہ چار مفید مقالوں پر مشتمل ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش منانے کا حکم…الخ ۴۔زکوۃ اور صیام پردو جامع اورمختصر رسالے۔ ۵۔العقِیدَۃُ الصَّحِیحَۃ واما یُضاَدُّھا (صحیح عقیدہ اور جو کچھ اس کے برعکس ہے)۔ ۶۔وجُوبُ العملِ بسنّۃ الرَّسولِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وکُفر مَن أنکرھا (سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پ رعمل واجب ہوانا اورجو اس کا انکار کرے وہ کافر ہے)۔ ۷۔الدَّعوۃُ إلی اللّٰہ ونَبْذ ما خالفہ (دعوت الی اللہ او ر داعیوں کے اخلاق)۔ ۸۔وجُوب تحکیم شرع اللّٰه ونَنذ ما خالفہ (اللہ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کرنا واجب ہے اورجوبات اس کے خلاف ہو درخؤر اعتناء نہ سمجھی جائے گی)۔ ۹۔ حُکمُ السّٰفور والحِجاب وانِکاحُ الشِّغارِ (سفر پردہ اورنکاح شغار کا حکم) ۱۰۔ نَقْد الْقومیّۃ مالعربیّۃ (عربی قومیت پر تنقید) ۱۱۔الَجواب الٰفید فی حُکم التَصْوِیر (تصویر کے متعلق مفید جواب) ۱۲۔الشیخ محمد بن عبدالوہاب آپ کی دعوت اور سیرت۔ ۱۳۔ نماز سے متعلق تین رسائل (۱) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کفیت (۲) جماعت کے ساتھ نماز کی ادائیگی کا وجوب (۳) جب نمازی رکوع سے اٹھے توہاتھ کہاں رکھے۔ ۱۴۔ جو شخص قرآن میں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں طعنہ زنی کرے اس کے متعلق اسلام