کتاب: فتاوی ابن باز(جلد 1) - صفحہ 23
اس کتاب کا ترجمہ پاکستان کے مشہور عالم دین ،محقق اور بہت ساری کتابوں کےمؤلف جناب مولانا عبدالرحمٰن کیلانی صاحب نے کیاہے جب کہ ہمارے ادارے کےبہترین رفقاء کار جناب محمد ایوب ،شکیل احمد السلفی اورحافظ عبد المتین راشد صاحبان نے اس پر نظر ثانی کی۔ جناب شکیل احمدالسلفی کی عمیق نگاہوں نے ہر چھوٹی بڑی کمی کی نشان دہی کی اوراسے دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ہمارے انتہائی خوش قسمتی ہے کہ ان التوؤں کےاردو ترجمے کو سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز حفظہ اللہ کےمدیر مکتب ترجمہ جناب ڈاکٹر محمد لقمان سلفی صاحب نے پڑھا، اپنے بیش قیامت مشوروں سےنوازا اور قابل قدر اصلاح فرمائی۔ الحمد للہ اب تمام مراحل سے گزرنے کے بعد کتاب قارئین کےہاتھوں میں ہے ۔
اس کتاب میں اگر کوئی خوبی ہے تویہ اللہ کا فضل ہے اور اگر ترجمہ میں کوئی کمزوری رہ گئی ہے ، تواس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ سےمعافی چاہتے ہیں اور قارئین سےدرخواست کرتے ہیں کہ ازراہ کرم اس کےبارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ،انشاء اللہ انتہائی شکریہ کے ساتھ اس کو آئندہ ایڈیشن میں دور کر دیا جائے گا۔
میں ایک دفعہ پھر دارالسلام کےان تمام کارکنان کامشکور ہوں جنہوں نے انتہائی محنت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کےلیے فائدہ مند بنانے اور اس کے فاضل مؤلف ،مترجم اور تمام کارکنان کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے ۔ والسلام
خادم کتاب وسنت
عبد المالک مجاہد
جنرل منیجر مکتبہ دار السلام