کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 4) - صفحہ 195
متعلق عنوانات قائم کیے ہیں، جن کی تفصیل حسب ذیل ہے : 1۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا عنوان اس طرح ہے :’’ فرض صدقۃ الفطر‘‘ صدقہ فطر کی فرضیت کا بیان۔ 2۔ امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کا عنوان بایں الفاظ ہے۔ ’’فرض زکوۃ رمضان ‘‘ زکوۃ رمضان فرض ہے۔ 3 ۔امام ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ فرما تے ہیں :’’ اس امر کی دلیل کہ زکوۃ اموال کی فرضیت سے پہلے بھی صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم تھا۔ حاصل کلام یہ ہے کہ نزول حکم زکوۃ اموال کے بعد بھی صدقہ فطر کی فرضیت بر قرار ہے اور زکوۃ کی فرضیت کے بعد صدقہ فطر کی فرضیت کو منسوخ قرار دینا انتہائی محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم)