کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 3) - صفحہ 140
3)موزوں پر تین دن اور تین رات تک مسح کرنا۔ 4)ظہر، مغرب اور عشاء کی سنن مؤکدہ کو ترک کرنا۔ 5) نماز ظہر اور عصر کو اسی طرح نماز مغرب اور عشاء کو جمع کر کے ادا کرنا۔ دوران سفر نوافل کی ادائیگی پر کوئی قدغن نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز چاشت دوران سفر پڑھنا ثابت ہے، اس طرح فجر کی دو سنتیں، وضو کی سنتیں، مسجد میں داخل ہونے کی دو رکعات اور سفر سے واپسی کی دو رکعات بھی پڑھی جا سکتی ہیں، اسی طرح دیگر نوافل بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ (واللہ اعلم)