کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 1) - صفحہ 55
(صحیح مسلم ) (9) اسی اثنا میں خرو ج دجا ل کی جھو ٹی خبر پھیل جا ئے گی حضرت مہدی حقیقت حا ل معلو م کر نے کے لئے دس شہسو ا ر وں کا دستہ روا نہ کر یں گے۔ (صحیح مسلم ) (10) آخر کا ر دجا ل کی آمد ہو گی اور حضرت امام مہدی اس کا مقا بلہ کر نے کے لئے اپنے سا تھیو ں کو لے کر بیت المقد س روا نہ ہو ں گے، پھر صبح کی نما ز کے وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نز و ل ہو گا اور حضرت عیسیٰ امام مہدی کی اقتدا میں نماز ادا کر یں گے ۔(صحیحین) نزول عیسیٰ علیہ السلام (1)حضرت عیسی ٰعلیہ السلام کو زندہ آسما نو ں پر اٹھا لیا گیا تھا اور قر ب قیا مت کے وقت ان کا نزو ل ہو گا۔(قرآن ) (2)دمشق میں جا مع اموی کا سفید مینار جو 74ھ میں بنایا گیا تھا،فر شتو ں کے سہا رے اس مینار پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام اتر یں گے ۔ (صحیح مسلم ) (3) زمین پر چا لیس بر س قیا م کے دورا ن وہ مند ر جہ ذیل کا م سر انجام دیں گے: فلسطین میں ریا ست اسرا ئیل کے دارالسلطنت تل ابیب کے نز دیک مقام پر دجا ل کو خودقتل کر یں گے۔ (صحیح مسلم ) رو ئے زمین کو خنز یروں سے پا ک کر دیں گے (جو انگریزوں کی محبو ب غذا ہے ) (صحیح مسلم ) اسلام پر لو گو ں سے جنگ کر یں گے، صلیب کو پا ش پا ش کر یں گے اور جز یہ بھی ختم کر دیں گے ۔(مسند امام احمد) یا جو ج ما جو ج کی اقوا م بھی ان کی دعا ؤں سے انجا م کو پہنچ جا ئیں گی ۔ (4) ان کے دور اقتدا رمیں خو ب با را ن رحمت ہو گی جس کی وجہ سے زمین اپنے خز انوں کو اہل ایما ن کے لئے اگل دے گی ۔(سنن ابی داؤد) (5)اللہ تعا لیٰ ان کے زما نہ میں اسلام کے سوا ئے تمام ملتوں کو مٹا دے گا (مسند امام احمد ) (6) چا لیس سا ل قیا م کر نے کے بعد ان کا انتقا ل ہو گا اور مسلمان ان کی نماز جنا ز ہ ادا کر یں گے ۔ (ابو داؤد: کتا ب الملا حم ) (7)رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کو جہنم سے آزادی کی بشارت دی ہے جو حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے سا تھ ہو گا اور اسلام کی سر بلندی کے لئے جہا د کر ے گا۔ (نسا ئی :کتا ب الجہا د ) سوال کے دوسر ے جز کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کس حیثیت سے دو با رہ تشریف لا ئیں گے کا جوا ب یہ ہے کہ ان کا دو با رہ آنا نبی مقرر ہو کر آنے والے شخص کی حیثیت سے نہیں ہو گا، نہ ان پر وحی نا زل ہو گی اور نہ ہی کو ئی نیا پیا م لے کر آئیں گے ، شر یعت محمدی میں کو ئی اضا فہ یا کمی نہیں کر یں گے اور وہ لو گو ں کو اپنے اوپر ایمان لا نے کی دعو ت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ اپنے ما ننے وا لو ں کی الگ امت بنا ئیں گے، وہ مسلما نوں کی جماعت میں آکر محض ایک فر د کی حیثیت سے شا مل ہو ں گے، مسلما نو ں کے امیر کے پیچھے نماز ادا کر نے کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ پیغمبر کی حیثیت سے تشریف نہیں لا ئے ہیں ، ان کا آنا اس نو عیت سے ہو گا ایک صدر ریاست کے دور میں کو ئی سا بق صدر آئے اور وقت کے صدر کی ما تحتی میں رہتے ہو ئے مملکت کی کو ئی خدمت سر انجا م دے۔ ان سے منصب