کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 1) - صفحہ 13
سے نوازے (آمین)کمیٹی کے دیگر اراکین شیخ الحدیث عبد العزیز علوی ،مولانا محمد یونس بٹ، شیخ اسماعیل محمد مالدیپی اور راقم الحروف تھے ، سائلین کی طرف سے آمدہ سوالات کوہفتہ وار اجلاس میں پیش کردیا جاتا اورخوب بحث وتمحیص اور چھان بین کے بعد فتویٰ صادر کیا جاتا۔چونکہ فتویٰ نویسی کا کام میرے سپرد تھا اس لئے قرآنی آیات اور حدیث کے حوالہ جات کے لئے کتب حدیث کی ورق گردانی بھی میرے ذمہ تھی اس طرح مجھ جیسے طفل مکتب کو بزرگوں کی راہنمائی میں اس کام سے دلچسپی پیدا ہوئی۔ الحمد للّٰه علي ذلك حمدا كثيرا البتہ فتویٰ نویسی کا باضابطہ آغاز مارچ 2001ء میں ہوا جب ادارہ ہفت روزہ اہل حدیث لاہور کوموصول ہوئے سوالات نمٹانے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی اگرچہ میں قطعاً اس منصب کے اہل نہ تھاتاہم اللہ کے فضل اور قارئین کرام کی دعاؤں سے تا ہنوز کام جاری ہے ۔ اس لحاظ سے پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور بقیۃ السلف جناب عبدالعزیز حنیف ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بذریعہ ہفت روزہ اہل حدیث لوگوں کی دینی راہنمائی کاموقع فراہم کیا بالخصوص محترم جناب بشیر انصاری مدیر اعلیٰ اور عزیزم پروفیسر بلال حماد مدیر معاون ہفت روزہ اہل حدیث جنہوں نے فتاویٰ کی ظاہری اور معنوی نوک پلک سنوارنے کافریضہ سر انجام دیا ۔فتاویٰ اصحاب الحدیث کی اس جلد میں مارچ 2001 ء تا جنوری 2005 ء عرصہ چار سال کے فتاویٰ ہیں جنھیں قارئین کے اصرار پر فقہی ترتیب کے ساتھ شائع کیا جارہا ہے۔عنوانات کا خاکہ تیار کرکے شائع شدہ فتاویٰ جات مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد کے حوالے کردیئے، اس اعتبار سے بندہ جناب محمد سرور عاصم مدیر مکتبہ اسلامیہ کا بے حد ممنون ہے جنہوں نے اپنے رفقاء کے تعاون سے اسے ازسر نو مرتب کر کے طباعت کے قابل بنایا کیونکہ عوام الناس کے استفادہ کے لئے ایسا کرنا انتہائی ضروری تھا۔ عنوانات کی ترتیب یہ ہے،توحید وعقیدہ، رسالت وولایت، مساجد واوقاف ،طہارت و وضو، اذان ونماز، عیدین وجمعہ، وتر وتہجد، اذکار ودعوات، جنائز وزیارت قبور، زکاۃ وصدقات، حج وعمرہ ،روزہ و اعتکاف، خریدوفروخت، وصیت و وراثت، نکاح وطلاق، عقیقہ و قربانی ،زینت ولباس، زہد ورقاق، آداب واخلاق، مباحات وممنوعات۔ آخر میں محترم مولانا عبد الخالق بن محمد صادق آف کویت کا بھی سپاس گزار ہوں جنھوں نے اپنی گوناگوں مصروفیات سے اپنا قیمتی وقت نکال کر ایک جاندار اور وقیع پیش لفظ رقم فرما کر میری حوصلہ افزائی ۔اسی طرح برادرصغیر حافظ عبدالغفار سہل، اہلیہ محترمہ، عزیزان محمد حماد، احمد حماد، اور حامد حماد کوبھی اللہ تعالیٰ اپنے ہاں عزت واحترام سے نوازے جنھوں نے گھر میں مجھے ہر طرح کی سہولت دے کر اس کی تصحیح اور نظر ثانی میں میرا ہاتھ بٹایا۔ تحدیث نعمت کے طور پر اللہ تعالیٰ کی اس خاص مہربانی کا ذکر کرنا بھی ضروری خیال کرتا ہوں کہ ہجوم مشاغل کے باوجود اس نے مجھے اس کار خیر کوسر انجام دینے کی توفیق دی ہے اگر اس کی عنایات میرے شامل حال نہ ہوتیں تو شاید یہ خواب تعبیر شرمندہ نہ ہوسکتا۔ مکتبہ دعوۃ اسلام آباد سے علاقہ بھر میں تدریسی دعوتی تبلیغی خدمات صحیح بخاری کی تفہیم وتشریح، اپنے ادارہ مرکز الدراسات الاسلامیہ کو رواں دواں رکھنے کے لئے اعصاب شکن بھاگ دوڑ،مختلف مساجد میں درس قرآن، ادارۃ المشاریع الخیریہ کے تحت زیر تعمیر مراکز ومساجد کی نگرانی اور خطبہ جمعہ کے لیے ملتان آمدورفت وغیرہ، عوام الناس کی دینی رہنمائی اور گھریلو مصروفیات اس کے علاوہ ہیں، ایسے حالات میں فتاویٰ نویسی کے لئے وقت نکالنا جوئے شیر لانے کے مترادف