کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 2) - صفحہ 69
توڑڈالیں گے، خنزیر کوہلاک کردیں گے جزیہ اٹھادیں گے، اس زمانہ میں مال کی اتنی فراوانی ہوگی کہ اسے کوئی قبول نہ کرے گا اورایک سجدہ ان کے نزدیک دنیا ومافیہاسے بہتر ہوگا اگرچاہوتوقرآن پاک کی آیت پڑھ لو: ’’تمام اہل کتا ب ابن مریم کی موت سے پہلے ضرور اس پر ایمان لائیں گے ۔‘‘ [صحیح بخاری،الانبیاء:۳۴۴۸] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان احادیث کوبیان کرنے والے تقریباً پندرہ تابعین ہیں، پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ حضر ت جابر بن عبد اﷲ ،حضر ت نواس بن سمعان ،حضر ت عبداﷲ بن عمروبن عاص ،حضر ت حذیفہ بن اسید ، حضر ت عائشہ صدیقہ ،حضر ت عبداﷲ بن مسعود ،حضر ت مجمع بن حارثہ ،حضر ت عبداﷲ بن مغفل ،حضر ت واثلہ بن اسقع ،حضر ت ابو امامہ ،حضر ت عثمان ،حضر ت عمرو بن ابی العاص اورحضر ت ثوبان رضی اللہ عنہم سے بھی یہ حدیث ’’نزول عیسیٰ علیہ السلام ‘‘مروی ہے۔ اختصار کے پیش نظر ان کے حوالہ جات ذکر نہیں کریں گے۔