کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 2) - صفحہ 56
دجال چالیس دن اس زمین میں اپنی فتنہ انگیزی کرے گا، روئے زمین کاان چالیس دنوں میں چکر لگائے گا، اس کے ہاتھوں متعدد خرق عادت چیزوں کاظہور ہو گا۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کی خصوصیت ہے کہ وہ ان مقامات میں نہیں جاسکے گا۔ مدینہ کے باہر ڈیرہ لگائے گا، پھر اہل مدینہ میں سے بے شمار منافقین اس کے ساتھ شامل ہوجائیں گے ،ایران کے شہر اصفہان کے ستر ہزار یہودی بھی اس کے ساتھ شامل ہوں گے۔ بہرحال بڑی تیز ی کے ساتھ دجال اکبر کے برآمد ہونے کے لیے زمین ہموار ہورہی ہے، بس ہمیں اپنے اﷲ کی پناہ میں رہنا چاہیے اوراس کاظہور ایک حقیقت ہے، اسے وہم یاخیال سمجھ کرنظرانداز کرناعقل مندی نہیں ہے ۔ [واﷲ اعلم]