کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 2) - صفحہ 486
دیکھی جاسکتی ہے ۔ ٭ اگرمال ،نصاب زکوٰۃ کوپہنچ جائے اوروہ ضروریات سے فاضل ہواوراس پرسال گزرجائے تواس میں زکوٰۃ واجب ہے۔ اگر کوئی زکوٰۃ کامستحق ضرورت مندہے توفوراًاداکرناچاہیے۔امیدہے کہ ثواب میں کمی نہیں آئے گی۔ ہاں، اگرکوئی ضرورت مند وقتی طورپر سامنے نہیں ہے توثواب میں اضافہ کے پیش نظر اسے رمضان تک مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم بہتر ہے کہ جب بھی زکوٰۃ واجب ہوتوفوراًاس سے عہدہ برآ ہوجائے کیونکہ زندگی اورموت کے متعلق کسی کوعلم نہیں ہے وہ اللہ کے اختیارمیں ہے۔ اگر زکوٰۃ دیئے بغیر اللہ کاپیغام اجل آگیا تواُخروی بازپرس کااندیشہ ہے ۔ ٭ خاوند کوفطرت وشریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی بیوی سے تمتع کرنے کی اجازت ہے۔سوا ل میں ذکرکردہ صورت اگرچہ شریعت کے خلاف نہیں ہے، تاہم فطرت سے متصادم ضرورہے۔ [واللہ اعلم ] سوال: ایک شخص کی داڑھی اتنی طویل ہے کہ ناف کے نیچے تک ہے اورگھنی اتنی کہ رخسار بھی نظرنہیں آتے ۔ایسی صورت حال کے پیش نظر داڑھی کورخساروں سے صاف کرنااورناف کے نیچے سے کاٹ دینادرست ہے ؟ جواب: داڑھی کے متعلق ہماراموقف یہ ہے کہ اسے اپنی حالت پررہنے دیاجائے اوراس کے ساتھ کسی طرف سے بھی چھیڑچھاڑ نہ کی جائے ۔کیونکہ 1۔ اس کے متعلق امر نبوی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاامروجوب کے لئے ہے اِلاَّیہ کہ قرینہ صارفہ ہو۔ 2۔ اس سے چھیڑچھاڑ کرنایہودی ونصاری اورمشرکین ومجوس سے ہمنوائی ہے جبکہ ہمیں ان کی اس سلسلہ میں مخالفت کرنے کاحکم ہے۔ 3۔ اس کی کانٹ چھانٹ تخلیق الٰہیہ میں تبدیلی کرناہے جس سے ہمیں منع کیاگیا ہے کیونکہ ایساکرناایک شیطانی حربہ ہے۔ [۴/النسآء:۱۱۹] 4۔ داڑھی کابڑھاناامورفطرت ہے، اس لئے داڑھی کوفطرتی حالت میں رہنے دیاجائے اوراس کے غیرفطرتی عمل کو نہ کیاجائے ۔ 5۔ ہمیں نسوانی مشابہت اختیارکرنے سے منع کیاگیا ہے جبکہ داڑھی منڈوانے سے عورتوں سے مشابہت ہوتی ہے ۔ اس سے محفوظ رہنے کایہی طریقہ ہے کہ اسے اپنی حالت پر رہنے دیا جائے۔ 6۔ خلیفہ راشد حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے فرمان کے مطابق داڑھی منڈوانا’’مثلہ ‘‘کے مترادف ہے اوراس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔ 7۔ داڑھی منڈواناایساقبیح فعل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے مرتکب دوایرانی باشندوں کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا بھی گوارانہیں کیاتھا۔ صورت مسئولہ میں بعض اہل علم بایں طورپر نرم گوشہ رکھتے ہیں کہ 1۔ داڑھی کے متعلق مندرجہ ذیل تین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے امرنبوی منقول ہے ۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما [صحیح بخاری ،اللباس : ۵۸۹۲] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ [صحیح مسلم ، الطہارۃ :۶۰۳]