کتاب: فتاویٰ اصحاب الحدیث(جلد 2) - صفحہ 185
چاہیے؟ جواب: فجر کی سنتیں پڑھ کردائیں جانب لیٹنارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اورفرمان دونوں سے ثابت ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی دوسنتیں پڑھ لیتے تودائیں جانب لیٹ جاتے۔ [صحیح بخاری ،التہجد :۱۱۶۰] اس حدیث پرامام بخاری رحمہ اللہ نے بایں الفاظ عنوان قائم کیا ہے ’’فجر کی دوسنتوں کے بعد دائیں جانب لیٹنے کابیان‘‘ اس کے متعلق آپ کا ارشاد ہے، جسے سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ جب تم میں سے کوئی فجرکی سنتیں پڑھ لے تو اپنی دائیں جانب لیٹ جائے۔‘‘ [ابو داؤد ،التطوع :۱۲۶۱] فجر کی دوسنتوں کے بعد دائیں جانب لیٹنا ایک پسندید ہ عمل ہے، لیکن ضروری نہیں جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کابیان ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم جب فجرکی دوسنتیں پڑھ لیتے تواگر میں بیدار ہوتی تومیرے ساتھ گفتگوکرتے۔ بصورت دیگر آپ اپنے دائیں پہلو پرلیٹ جاتے۔ [صحیح مسلم ،کتاب صلوٰۃ المسافرین :۱۳۳] چنانچہ اس حدیث پرامام بخاری رحمہ اللہ نے بایں الفاظ عنوان قائم کیاہے ’’فجر کی دوسنتوں کے بعد لیٹنے کے بجائے گفتگوکرنا‘‘ امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے بھی اسی موقف کواختیار کیا ہے کہ فجر کی دوسنتوں کے بعد لیٹنا ضروری نہیں ہے، چنانچہ انہوں نے اس حدیث پریوں عنوان قائم کیا ہے ۔ ’’فجر کی دوسنتوں کے بعد لیٹنے کوترک کیاجاسکتا ہے ۔‘‘ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما اورحضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ لوگوں کواس سے منع کیاکرتے تھے ممکن ہے کہ انہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل مبارک اورارشادگرامی نہ پہنچا ہو، جیسا حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے۔ [فتح الباری ] ہمارے ہاں عام طورپر فجر کی دوسنتوں کے بعد لیٹنے کے دوران دعا نور پڑھنے کارواج ہے اس کاکسی حدیث میں صراحت کے ساتھ ذکر نہیں ہے ۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا کاپڑھنا ثابت ہے لیکن محل کی تعیین کے متعلق مختلف روایات ہیں، مثلاً: (الف) تہجد سے فراغت کے بعد۔ [الادب المفرد:۶۹۶] (ب) نماز یاسجدہ میں۔ [صحیح مسلم، کتاب صلوٰۃ المسافرین :۱۸۷] (ج) فجر کے لئے مسجد کی طرف جاتے وقت۔ [صحیح مسلم ،صلوٰۃ المسافرین :۱۹۱] بہتر ہے کہ فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنے سے پہلے اس دعا کوپڑھ لیاجائے کیونکہ دل کی نرمی اوراس میں گداز پیدا کرنے کے لئے یہ کیمیا اثر ہے۔ واضح رہے کہ دعا نور سے مراد ’’اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا الی آخرہ‘‘ہے۔ فجر کی سنتوں کے بعد درج ذیل دعاکاپڑھنا بھی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے : ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَمُحَمَّدِ اڑلنَّبِیِّ رضی اللّٰه عنہا اَعُوْذُبِکَ مِنَ النَّارِ۔‘‘ [مستدرک حاکم، ص:۶۲۲، ج ۳] اسے تین مرتبہ پڑھاجائے ۔ ہماری اکثر وبیشتر یہ کیفیت ہوتی ہے کہ دعاکرتے کرتے تھک جاتے ہیں لیکن وہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں قبول نہیں ہوتی ،