کتاب: ایمان میں زیادتی اور کمی کے اسباب - صفحہ 14
باتوں میں کوشاں رہتا ہے: ٭......ایک یہ کہ ایمان کے اصول و فروع کی تحقیق کر کے اپنے علم و عمل اور حالات میں انھیں اپناتا ہے۔ ٭......دوسرا یہ ہے کہ ایمان کے منافی ہر نقل و حرکت اور تمام قسم کی کوششیں بروئے کار لا کر اس کے خلاف تمام ظاہری و باطنی فتنوں کو مٹا دیتا ہے۔‘‘ ایمان کے اضافے کے حصول میں جو کمی کوتاہی ہوئی اس کا خالص توبہ کے ذریعے ازالہ کرنا اور حد سے گزرنے سے پہلے پہلے معاملے کو سنبھالنا اور اس کا تدارک کرنا ضروری ہے۔ میرے معزز بھائی! یہ ایمان کی بحث آپ کے سامنے ہے، جس کے ذریعے سے آپ جان پائیں گے کہ ایمان میں کمی اور زیادتی کے اہم اسباب کون سے ہیں ؟ دراصل یہ میری کتاب ’’زیادۃ الإیمان و نقصانہ و حکم الاستثناء فیہ‘‘ .....’’ایمان میں زیادتی اور کمی کے اسباب اور اس میں استثناء کا حکم ‘‘کی ایک فصل ہے۔ تو میرے بعض فاضل علماء دوستوں نے یہ مطالبہ کیا کہ اس اہم بحث کو ایک الگ کتابی شکل دی جائے تاکہ اس سے اُمت مسلمہ مستفید ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور فضل سے اسے کتابی شکل دے دی گئی اور اس میں دو باب ہیں : پہلی بحث : .....ایمان میں اضافے کے اسباب دوسری بحث : .....ایمان میں کمي کے اسباب اب یہ کتاب طبع ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے، اور میں اللہ تعالیٰ سے نیک مقصد، اس کی رضامندی اور قبولیت کی دعا کرتا ہوں۔ آپ کا بھائی ڈاکٹر عبدالرزاق بن عبدالمحسن البدر ٭٭٭