کتاب: علم الرسم - صفحہ 88
فصل حذف واؤ کا بیان شیخین نے وَیَدْعُ الْإِنسَنُ (الاسرائ) یَدْعُ الدَّاعِ (القمر) سَنَدْعُ (العلق) وَیَمْحُ اللّٰہُ(الشوریٰ) اور وَصَـٰـلِحُ الْمُؤْمِنِینَ (التحریم) میں حذف واؤ کے ساتھ لکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسی طرح شیخین نے ہر اس کلمہ کو ایک واؤ کے ساتھ لکھنے پر اتفاق کیا ہے جس میں دو واؤ جمع ہوں دوسری ضمہ کے بعد واقع ہو اور خطًّا متصل ہو۔ جیسے وُورِیَ، یَسْتَوُونَ، الْمَوْؤدَۃُ، دَاوُودُ، الْغاوُونَ۔ اور شیخین نے مذکورہ کلمات میں دوسری واؤ کے حذف کو ترجیح دی ہے، مگر امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے لِیَسُؤاْنافع وغیرہ کی قراء ت پر، تُؤْوِیٓ، تُؤوِیہِ میں پہلی کے حذف کو ترجیح دی ہے۔