کتاب: علم الرسم - صفحہ 87
سورۃ الأحقاف کے حرف سے دونوں نے خاموشی اختیار کی ہے جبکہ امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو مذکورہ تینوں کلمات کے ساتھ ملایا ہے۔ إِبْرٰھِــمَ سورۃ البقرہ میں واقع الفاظ میں یاء کو حذف کیا گیا ہے۔ خاص طور پر شامی اور عراقی مصاحف میں، جبکہ مدنی اور مکی مصاحف میں مصحف امام کی مانند اثبات یاء سے مرسوم ہے۔