کتاب: علم الرسم - صفحہ 84
فصل
حذف یاء کا بیان
(1) یاء اصلیہ اکیس کلمات میں تیس مقامات پر حذف کی گئی ہے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
الدَّاعِ سورۃ البقرہ میں ایک اور سورۃ القمر میں دو جگہ۔
یُؤْتِ اللّٰہُ، سورۃ النساء میں ایک جگہ
یَقْضِ الْحَقَّ، سورۃ الانعام میں ایک جگہ
نُنجِ الْمُؤْمِنِینَ، سورۃ یونس میں ایک جگہ
یَوْمَ یَأْتِ، سورئہ ھود میں ایک جگہ
الْمُتَعَالِ، سورۃ الرعد میں ایک جگہ
الْمُھْتَدِ، سورۃ الاسراء میں اور سورۃ الکہف میں ایک ایک جگہ
نَبْغِ، سورۃ الکہف میں ایک جگہ
الوَادِ، سورۃ طٰہٰ، القصص، النازعات اور الفجر میں ایک ایک جگہ
وَالْبَادِ، سورۃ الحج میں ایک جگہ
لَھَادِ، سورۃ الحج میں ایک جگہ
بِھَـٰـدِ، سورۃ الروم میں ایک جگہ
وَادِ النَّمْلِ، سورۃ النمل میں ایک جگہ
الْجَواب، سورہ سبا میں ایک جگہ
صَالِ، سورۃ الصافات میں ایک جگہ