کتاب: علم الرسم - صفحہ 82
عراقی اور مدنی مصاحف میں بھی اسی طرح مکتوب ہے اور اسی پر عمل ہے۔
أَدْعِیَآئِھِمْ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے خلف منقول ہے۔ اور اثبات مختار ہے اور اسی پر عمل ہے۔
أَوْلِیَآؤُھُمُ الطَّاغُوتُ (البقرہ) أَوْلِیَآؤُھُم مِّنَ الْإِنسِ (الانعام) اِنْ أَوْلِیَآؤُہُ (الانفال) نَحْنُ أَوْلِیَآؤُکُمْ (فصلت) إِلَیٰٓ أَوْلِیَآئِھِمْ (الانعام) اور إِلَیٰٓ أَوْلِیَآئِکُمْ (الاحزاب) میں دونوں سے خلف منقول ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے اثبات کو اختیار کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔
خَطَٰیَـٰـنَا، خَطَـٰـیَیَٰکُمْ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اسی طرح سورۃ یوسف کے دونوں غَیَـٰـبَتِ میں حذف الف منقول ہے۔
وَسُقْیَـٰـھَا میں دونوں سے خلف منقول ہے۔ اکثر مدنی اور عراقی مصاحف کی متابعت میں حذف پر عمل ہے۔ العقیلۃ میں دو یاء وں کے ساتھ منقول ہے۔ لیکن اس پر عمل نہیں ہے۔
وَمَحْیَایَ میں دونوں سے خلف منقول ہے۔ لیکن اثبات مختار ہے اور اسی پر عمل ہے۔
أَحْیَـٰـکُمْ، أَحْیَـٰـھُمْ، مَحْیَاھُمْ، أَحْیَاھَا میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے خلف کے ساتھ منقول ہے، لیکن عمل اثبات پر ہے، سوائے سورۃ البقرہ کے