کتاب: علم الرسم - صفحہ 81
یاء کے بعد حذف الف
الشَّیَٰطِینُ جیسے بھی آئے، امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بلاخلاف اور امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے خلف کے ساتھ حذف الف منقول ہے۔ امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ سے بھی حذف الف منقول ہے اور اسی پر عمل ہے۔
الْقِیَٰمَۃِ اور أَلَّا یَسْجُدُواْ(النمل) میں دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ قِیَٰمًا منصوب، سورئہ مائدہ میں دونوں سے اور باقی تمام میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
الرِّیَـٰــحِ سورئہ بقرہ، ابراہیم، اور سورۃ الشوری میں امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے بلا خلف اور امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے خلف کے ساتھ بہ حذف الف منقول ہے۔
سورۃ الاعراف، النحل، فاطر، الجاثیہ اور سورۃ الروم کے دوسرے میں امام ابوداؤد سے خلف منقول ہے۔ سورۃ الحجر، الکہف اور سورۃ الفرقان میں دونوں سے خلف منقول ہے۔
دِیَٰرَ جیسے بھی واقع ہو، امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مگر خِلَٰلَ الدِّیَارِ میں اثبات الف کو پسند کرتے ہیں۔
طُغْیَان اور بُنْیَان جیسے بھی آئیں، تینوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔
وإِیَّـٰی، رُئْ یَٰــیَ، الْأَیَـٰـمَیٰ، بَیَـٰـتًا، تِبْیَـٰـنًا امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
بِأَیَّـٰمِ اللّٰہِ میں شیخین سے دو وجوہ منقول ہیں۔
(1) یاء اور الف کے ساتھی جیسے بأیّام
(2) دو یاء وں کے ساتھ بغیر الف کے جیسے بِأَیَّـٰـمِ التنزیل میں یہی مختار ہے،