کتاب: علم الرسم - صفحہ 80
رِضْوٰنَ، یُوٰرِی، فَأُوٰرِیَ، مَوٰلِیَ، الْفَوٰحِشَ، یَتَوٰرَیٰ، أَوَّٰہٌ،
موازین جیسے بھی آئے۔
لَوٰقِحَ، رَوٰسِیَ، وَفَوٰکِہَ، وَالْقَوٰعِدُ (النور) أَخْوٰلِکُمْ، صَوٰمِعُ، أَصْوَات (لقمان، الحجرات) أَلْوٰاحٍ، أَقْوٰتَھَا، النَّوَاصِی، لَوٰقِعٌ الذاریات اور وٰعِیَۃٌ ان تمام الفاظ میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف الف کے ساتھ منقول ہے۔
اسی طرح مَثْوَی میں قول مختار پر اور لِیُوَٰطِؤاْ میں ایک قول پر حذف الف منقول ہے اور لِیُوَاطِؤا میں اثبات الف پر عمل ہے۔
وَصَلَوَٰتِ الرَّسُولِ، أَصَلَوٰتُکَ، (ھود) عَلَیٰ صَلَوَٰتِھِمْ (المومنون) ان تینوں کلمات میں شیخین نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ اور عمل حذف الف پر ہے۔
بِمَوَٰقِعِ اس میں بھی شیخین نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے اور عمل حذف الف پر ہے۔