کتاب: علم الرسم - صفحہ 79
ھاء کے بعد حذف الف
أَنْھَـٰـرٌ جیسے بھی آئے، فَرِھَٰنٌ، مِھَـٰـدًا منصوب أَیُّہَ (الزخرف، الرحمن اور سورۃ النور کا دوسرا) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ اسی طرح تمام ہائے تنبیہہ غیر متطرفہ میں بھی دونوں حذف کرتے ہیں۔
بِھَـٰـذَاالمجرور بالباء (النمل، الروم) شیخین نے اس میں مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے کہ بعض مصاحف میں حذف الف اور بعض میں اثبات الف کے ساتھ مرسوم ہے۔ لیکن عمل حذف الف پر ہے۔
بُرْھَـٰـنَ، شَھَـٰـدَۃً جیسے بھی آئیں، بِجَھَـٰـلَۃٍ، الْأَشْھَـٰـدُ، جِھَـٰـدًا، (الممتحنۃ) الْقَھَّـٰـرُ (الرعد) أَھَـٰـنَنِ میں امام أبوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ لیکن انہوں نے برھـٰـنن کے پہلے الف کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے۔ اور عمل حذف پر ہے۔
واؤ کے بعد حذف الف
وٰعَدْنَا مُوسَیٰٓ اور وَوَاعَدْنَـٰـکُم میں دونوں سے بحذف الف منقول ہے۔
أَبْوٰبَ، أَمْوٰتٌ، إِخْوٰنَ، أَمْوٰ لِ، عُدْوٰنَ، أَلْوٰن، أَزْوٰجٌ جیسے بھی آئیں۔
الصَّوٰعِقِ، مَوٰقِیتُ، وٰسِعُ، وٰسِعَۃً، وٰحِدٍ، وٰحِدَۃً، وٰلِدَۃٌ مونث جیسے بھی آئے۔
والِد کا تثنیہ وَبِالْوٰلِدَیْنِ، بِوٰلِدَیْہِ، وَلِوٰلِدَیْکَ، وَعَلَیٰ وٰلِدَیَّ،
الْوَالِدَانِ۔
اَفْوٰھِھِمْ ضمیر غیب کی طرف مضاف، أَفْوَاھِکُمْ (الاحزاب)