کتاب: علم الرسم - صفحہ 77
میم کے بعد حذف الف
مَٰــلِکِ (الفاتحہ)، مَـٰـلِکَ الْمُلْکِ (آل عمران) اور یَـٰمَـٰلِکُ (الزخرف) میں دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ بعض شارحین، العقیلۃ نے پہلے کے حذف پر اکتفاء کیا ہے۔
الرَّحْمٰنِ، ثَمٰنِینَ، ثَمٰنِیَ، ثَمَـٰـنِیَۃَ، کَلِمَـٰـتِ میں دونوں سے بالحذف منقول ہے۔ اسی طرح ما استفہامیہ، جب اس پر حرف جر داخل ہو۔ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔
أَیْمَـٰنٌ، إِیمَان، أَعْمَـٰـلٌ جیسے بھی آئے أَمَـٰـنَتَہُ، أَسْمَـٰٓـئِہِ ضمیر غائب کی طرف مضاف، بِإِمَـٰـمِھِمْ (الاسرائ) أَعْمَـٰـمِکُمْ، وَتَمَـٰـثِیلَ (سبأ) أَفَتُمَٰرُونَہُ، تُمَـٰٓـسُّوھُنَّ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔
اسی طرح سورۃ البقرہ پہلے دونوں کے علاوہ تمام الْغَمَـٰـمَ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔
جِمَـٰـلَتٌ دونوں سے اور امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے خلف کے ساتھ بہ حذف الف منقول ہے۔ سِیمَـٰــھُمْ (البقرہ، الرحمن، انفال) امام ابوداؤد سے بہ حذف الف منقول ہے۔
نون کے بعد حذفِ الف
مَنَـٰـفِعَ، مَنَٰسِکَکُمْ أَعْنَـٰـبٍ جیسے بھی آئے سوائے پہلے دو مقامات کے والْقَنَٰطِیرِ تمام افعال النزاع والتنازع جیسے یُنَـٰـزِعُنَّکَ، تَنَــٰـزَعْتُمْ،
تمام افعال المناجاۃ جیسے تَتَنَـٰـجَواْ، نَـٰـجَیْتُمُ،
أَعْنَاقِھِمْ مضاف الی ضمیر الغائبین سورۃ الرعد کے علاوہ، وَنَـٰـدَیْنَـٰـہُ (مریم،