کتاب: علم الرسم - صفحہ 74
قَـٰـسِیَۃً (المائدۃ) لِّلْقَـٰـسِیَۃِ (الزمر) اور شقٰوتنا دونوں سے بالحذف منقول ہیں۔
بِقَـٰدِرٍ (سورۃ یٰسین اور احقاف) میں دونوں سے اور سورۃ القیامۃ میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
قَٰلَ رَبِّی یَعْلَمُ دونوں سے بحذف الف منقول ہے۔ لیکن کوفی مصاحف میں بالاثبات ہے۔
قَـٰـل رَبِّ احْکُم، قَٰلَ اَوَلَوْ دونوں سے تمام مصاحف کے حوالے سے بہ حذف الف منقول ہے۔
قَـٰـلَ کَمْ لِبِثْتُمْ، قَـٰــلَ اِن لَّبِثْتُمْ دونوں سے کوفی مصاحف کے حوالے سے بہ حذف الف منقول ہے۔
قٰلَ اِنَّمَا دونوں شیخین نے مصاحف کے حوالے سے اختلاف نقل کیا ہے اور عمل حذف پر ہے۔
کاف کے بعد حذف الف
نَکَـٰـلاً (البقرۃ، المائدہ) وَالْإِبْکَـٰـرِ، أَنکََـٰـثًا امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
کَٰذِبَۃٍ (العلق) امام ابوداؤ د رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اور سورۃ الواقعۃ والے حرف کو امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے سوائے صاحب التبیان کے کسی نے روایت نہیں کیا۔ اسی لیے ہمارا عمل اثبات الف پر ہے۔
کَاتِبًا سورۃ بقرہ کے آخری میں دونوں سے خلف کے ساتھ منقول ہے۔ آخری سے پہلے جو تیسرا کلمہ ہے اس میں صرف امام دانی سے خلف منقول ہے۔ امام ابوداؤد پہلے