کتاب: علم الرسم - صفحہ 72
عَاقَدَتْ، عَاقَدتُّمْ، تَعَـٰـلَیٰ تینوں أیمہ سے اثبات اور حذف الف دونوں کے ساتھ مروی ہیں۔ الْمِیعَـٰـدِ(الانفال) تینوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مُعَـٰجِزِینَ ، شُفَعَـٰٓـؤُاْ، الروم، دُعَـٰٓـؤُاْ (غافر) تینوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ عَٰلِیَھُمْ ثِیَابُ، أَوْ إِطْعَـٰـمٌ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ عَٰلِمُ سورۃ سبأ میں دونوں سے اور سورۃ سبأ کے علاوہ میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ اور امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ غین کے بعد حذف الف غَافِلٌ، غَـٰـشِیَۃٌ جیسے بھی آئیں، تینوں نے بہ حذف الف نقل کیا ہے۔ أَضْغَـٰـثُ، فَاسْتَغَـٰـثَہُ، مُغَـٰـضِبًا، أَضْغَـٰـنَھُمْ، أَضْغَـٰـنَکُمْ امام ابوداؤد سے بحذف الف منقول ہے۔ یَبْلُغَنَّ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ وَالْمَغَٰرِبِ سورۃ المعارج میں دونوں سے اور سورۃ الاعراف میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ فاء کے بعد حذف الف تُفَـٰـدُوھُم، دفٰع، فٰرقوا، تَفَـٰـوُتٍ، الضعفٰؤا، فَٰرِغًا دونوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ شَفَـٰـعَۃٌ اور فَـٰـحِشَۃً جیسے بھی آئیں، تینوں سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ کَفَّٰرَۃ پہلے کے علاوہ جیسے بھی آئے، تینوں سے بالحذف ثابت ہے۔ وَرُفَٰـتًا، الْغَفَّـٰـرُ متصل بأل، الْأَطْفَـٰـلُ(النور) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ