کتاب: علم الرسم - صفحہ 71
الف منقول ہے۔
امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے فقط تَظٰھَرُونَ (البقرہ، الأحزاب، المجادلۃ) تَظَـٰـھَرَا، وَاِن تَظَـٰـھَرَا، میں حذف الف پر اکتفا کیا ہے۔
امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ فقط سورۃ الاحزاب اور سورۃ التحریم میں حذف الف کرتے ہیں۔ عِظَـٰـمًا، فَکَسَوْنَا الْعِظَٰمَ دونوں سے بحذف الف منقول ہے۔
امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے اس لفظ عظم سے آنے والے تمام الفاظ میں مطلقاً حذف نقل کیا ہے۔ سوائے سورۃ البقرہ اور سورۃ القیامۃ کے اور اسی حذف پر ہی عمل ہے۔
عین کے بعد حذفِ الف
عَـٰـھَدُواْ (البقرہ) بِمَا عَـٰـھَدَ (الفتح) دونوں سے بحذف الف ہیں۔ اور أفعال معاہدہ کے تمام الفاظ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الألف منقول ہیں۔
بعض شارحین ’العقیلۃ‘ نے سورۃ البقرہ کے پہلے اور بعض نے دونوں کے حذف پر اکتفاء کیا ہے۔
ضِعَـٰــفًا (النساء )امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ خاموش ہیں اور حذف پر عمل ہے۔
شَعَـٰٓئِرَ پہلے کے علاوہ أَضْعَََـٰــفًا (آل عمران) أَنْعَـٰـمٌ جیسے بھی آئے، عَــٰــلِیَھَا، شُفَعَــٰٓـؤُنَا، عَـٰـقِبَۃُ جیسے بھی آئے اور عَـٰـمِلٍ جیسے بھی آئے سوائے سورۃ الانعام کے۔ تینوں ایمہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔
مَعَـٰـیِشَ، الْعَـٰـکِفُ (الحج) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔
اسی طرح عَاصِمَ میں بھی حذف الف نقل کرتے ہیں، مگر سورۃ یونس میں اثبات الف کو اختیار کیا ہے۔