کتاب: علم الرسم - صفحہ 70
ضاد کے بعد حذفِ الف
مُّضَـٰـعَفَۃٌ، یُضٰعِفْھَااور تمام أفعال مضاعفہ میں دونوں سے حذف الف ثابت ہے۔ مگر امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے سورۃ البقرہ کے پہلے اور سورۃ الحدید کے دونوں حروف میں اختلاف منقول ہے۔ امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ نے تمام کلمات میں اختلاف نقل کیا ہے۔
الرَّضَاعَۃَ(النساء ) امام أبوداؤد سے بہ حذف الالف منقول ہے۔
بِضَـٰـعَۃً جیسے بھی آئے، دونوں سے بالحذف ثابت ہے۔
یضاھون اس سے شیخین نے خاموشی اختیار کی ہے۔ صاحب منصف نے حذف نقل کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔
طاء کے بعد حذف الف
سُلْطَـٰـنٍ جیسے بھی آئے۔ شَیْطَان جیسے بھی آئے۔ خَطَایا اکثر مصاحف میں دونوں سے بحذف الف منقول ہیں۔
اسْتَطَـٰـعُواْ، اسْطَـٰـعُوٓاْ، وَالطَّـٰـغُوتِ، حُطَـٰـمًا امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف الف کے ساتھ منقول ہے۔
طَـٰٓئِرٍ جیسے بھی آئے، دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مگر امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے سورۃ یٰس میں اثبات الف نقل کیا ہے۔
طَآئِفٌ شیخین نے اس میں مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے حذف الف کو پسند کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔
ظاء کے بعد حذفِ الف
ظَـٰـھِرَ جیسے بھی آئے،ظَـٰـھِرَۃًاور ظہر کے مادہ سے مشتق تمام الفاظ جیسے وَلَمْ یُظَـٰھِرُواْ، ظَـٰـھِرَ الْإِثْمِ، مِرَآئً ظَـٰـھِرًا میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف