کتاب: علم الرسم - صفحہ 69
سے بہ حذف الف منقول ہے۔ تُشَــٰٓـــقُّونَ، شَـٰخِصَۃٌ، شَـٰطِیئِ، شَـٰـھِدًا منصوب میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مَشَـٰرِقَ جیسے بھی آئے، امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے، اور فقط سورۃ المعارج والا امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مَانَشَــٰٓـؤُاْ(ھود) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ صاد کے بعد حذفِ الف نَصٰرَیٰ جیسے بھی، یصـٰلحا، یصــٰعد، آصَارَھُم، تُصَـٰحِبْنِی، تُصَعِّرْ دنوں أیمہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ وَفِصَـٰلُہُ سورۃ لقمان میں دونوں سے اور سورۃ أحقاف میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ صٰلِحٌ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بالحذف منقول ہے۔ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ اس وقت حذف کرتے ہیں جب عَلم ہو، امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ خاموش ہیں۔ أَصٰـبِعَھُمْ، أَصَـٰـبَتْکُم، أَصَـٰـبَتْھُم، أَصٰبَــکُمْ، صَـٰحِبَۃً، یٰصٰحِبَیِ (یوسف) لِصٰحِبِہِ، مجرور باللام، صَلْصَـٰلٍ، اور أَبْصَـٰـرُ جیسے بھی آئے، بہ حذف الف مرسوم ہیں۔ مَصَابِیحَ، بَصَآئِرُ (الجاثیۃ) اور وَأَوْصٰنِی امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔ الصَّـٰـعِقَۃُ سورۃ بقرہ اور ذاریات میں دونوں سے، دیگر مقامات پرامام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہیں۔