کتاب: علم الرسم - صفحہ 68
اس (مائدہ والے) میں بھی حذف الف کو ترجیح دی ہے۔
وَمَسٰکِنُ جیسے بھی آئے، دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مگر امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ کے رواۃ نے ان سے فقط سورۃ سبأ میں حذف کو مختص کیا ہے۔
أُسٰرَی ٰاور مَسَٰجِدَدونوں جیسے بھی آئیں، تُسٰقِطْ، سٰمِرًااور اَسـاوِرَۃمیں دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔
یُسٰرِعُونَ سورۃ الانبیاء میں دونوں سے، دیگر تمام مقامات پر امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
إِحْسٰن پہلے کے علاوہ جیسے بھی آئے، إِنْسٰن جیسے بھی آئے، یَسٰمِرِیُّ(طٰہٰ) اَسَـٰٓــؤُا (الروم، النجم) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
سَـٰحِرٌ جہاں بھی نکرہ واقع ہو دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ سوائے سورۃ ذاریات کے آخری کے۔ وہ اثبات الف سے ثابت ہے نیز دونوں شیخین نے تمام الفاظ میں اثبات الف بھی نقل کیا ہے۔
لَسٰحِرٰنِ(طٰہٰ) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
سَـٰحِرَانِ (القصص) اور وَرَجُلًا سَلَمًا دونوں میں شیخین نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے اور عمل حذف پر ہے۔
اَوْ نَنسٰھَا، بِرِسٰلَتِی دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔
شین کے بعد حذف الف
تَشٰبَہَ اور اس مادہ سے مشتق تمام اسماء و أفعال میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے، اور فقط سورۃ البقرہ کے تَشٰبَہَ میں امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے بحذف الف منقول ہے۔
غِشَـٰوَۃٌ سورۃ الجاثیہ میں دونوں سے اور دیگر تمام مقامات میں امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ