کتاب: علم الرسم - صفحہ 67
مقامات پر اثبات الف ہے۔
سِرَٰجًا(الفرقان) دونوں نے مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ جبکہ عمل حذف الف پر ہے۔
بُشْرَایَ(یوسف) دونوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ لفظ اکثر مدنی اور عراقی مصاحف میں حذف الف کے ساتھ جبکہ دیگر مصاحف میں اثبات الف کے ساتھ مکتوب ہے۔ لیکن عمل حذف الف پر ہے۔
تَرَ ٰٓ ئَ ا دونوں سے مختار قول پر حذف الف ثابت ہے۔
پہلا قَوَارِیرَاکثر مصاحف میں اثبات الف جبکہ بعض میں حذف الف سے منقول ہے۔ اثبات الف امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے عن أدریس عن بعض الکوفیۃ نقل کیا ہے۔ جبکہ حذف الف غیر بصری یا غیر مکی مصاحف سے ثابت ہے۔
زاء کے بعد حذف الف
فَأَزَالَھُمَا ، تَزٰوَرُاور جَزَ ٰٓ ؤُاْ(الأولان فی المائدہ، الکہف، طٰہٰ، الزمر، الشوریٰ، الحشر) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔
جَزَ ٰٓ ؤُہُ (یوسف) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔
زَاکِیَۃً دونوں نے ثابت کیا ہے کہ بعض مصاحف میں حذف الف اور بعض میں اثبات الف سے مرسوم ہے اور عمل حذف الف پر ہے۔
سین کے بعد حذفِ الف
مَسَٰکِین َجیسے بھی آئے، دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ مگر دونوں نے سورۃ المائدہ کے دوسرے لفظ میں مدنی مصاحف کے حوالے سے حذف اور دیگر کے حوالے سے اثبات الف نقل کیا ہے۔ اور دونوں نے ہی دیگر نظائر کو سامنے رکھتے ہوئے