کتاب: علم الرسم - صفحہ 65
الف مرسوم ہوگا، امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کی عَلَم کے ساتھ تخصیص کی ہے۔ خٰشِعَۃً، خٰشِعًا (الحشر) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اور شیخین نے خٰشِعًا (القمر) میں خلف نقل کیا ہے، لیکن اس میں حذف پر عمل ہے۔ لَاتَخٰفُ دَرَکًا درکا بعض مصاحف میں حذف الف اور بعض مصاحف میں اثبات الف سے منقول ہے۔ لیکن اس میں عمل حذف پر ہے۔ فَلَا یَخَافُ ظُلْمًا(طٰہٰ) ’التنزیل‘ کے مطابق مکی کے لیے حذف الف سے لکھنا زیادہ مناسب ہے۔ اگرچہ اس میں اثبات کا بھی احتمال باقی ہے۔ اس میں مصاحف سے کوئی نص ثابت نہیں ہے۔ ہمارے نزدیک اثبات الف پر عمل ہے۔ دال کے بعد حذفِ الف ادَّارَأْتُمْ، دَرَسْتَ، جُدُرٍ، تَدٰرَکَہُ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اور لفظ یُدٰفِعُ (حج) میں دونوں نے مصاحف کا اختلاف ذکر کیا ہے۔ ہمارے ہاں حذف الف پر عمل ہے۔ عَدٰوَۃً جیسے بھی آئے، سوائے پہلے کے، وِلْدٰن ٌجیسے بھی آئے، جِدٰلَنَا(ھود) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف الف کے ساتھ منقول ہے۔ ھُدَایَدونوں نے بعض مدنی اور عراقی مصاحف سے حذف نقل کیا ہے، جبکہ عمل اثبات الف پر ہے۔