کتاب: علم الرسم - صفحہ 63
جیم کے بعد حذف الف تِــجَــٰرَۃًجیسے بھی آے، أفعال جہاد جیسے جَـٰھِدِ یُجٰھِدُ افعال جدال جیسے یُجٰدِلُونَکَ، وَجَدِلْھُمْاور وَجٰوَزْنَا (الاعراف، یونس) میں امام ابوداؤد سے بہ حذف الف منقول ہے۔ امام ابن عاشر رحمۃ اللہ علیہ نے ایک لفظ الْجَاھِلِیَّۃِ کا اضافہ کیا ہے اور اسے امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کیا ہے اور اسی حذف پر عمل ہے۔ وَالْمَرْجَانُ اسے امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے عطا سے روایت کیا ہے اور اس پر حذف کا حکم لگایا ہے اور امام تجیبی نے بھی حذف کی تحسین کی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اثبات الف پر عمل ہے۔ وَجَعَلَ الَّیْلَ(الانعام) شیخین نے اس میں مصاحف کا اختلاف نقل کیا ہے۔ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ نے حذف کو اختیار کیا ہے اور اسی پر عمل ہے۔ وَھَلْ نُجَزِیٓ(سبا)، الْمَجَـٰـلِسِ(المجادلۃ) میں دونوں سے حذف منقول ہے۔ حاء کے بعد حذفِ الف أَصْحَٰب ُجیسے بھی آئے۔ خَیْرٌ حَـٰـفِظًا (یوسف)، حٰمِئَۃٍ(الکہف)، وَلَا تَحَــٰٓضُّونَ(الفجر) میں دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ اسی طرح لفظ سُبْحٰنَ جیسے بھی آئے، دونوں سے حذف الف کے ساتھ منقول ہے۔ سوائے قُلْ سُبْحَانَ(الاسرائ) کے، اس میں دونوں شیخین سے اثبات الف مشہور ہے۔ ہمارا عمل بھی اثبات الف پر ہے، کیونکہ اکثر مصاحف خصوصاً عراقی میں اثبات الف ہی ہے۔