کتاب: علم الرسم - صفحہ 62
تاء کے بعد حذف الف کِتَٰبٌ جیسے بھی آے۔ دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے۔ سواے چار مقامات لِکُلِّ أَجَلٍ کِتَابٌ (الرعد)، کِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ (الحجر) مِنْ کِتَابِ رَبِّکَ(الکہف) کِتَٰبٍ مُّبِینٍ(النمل) کے۔ یَتَـٰمَی جیسے بھی آے، خِتَـٰمُہُ(المطففین) دونوں سے بہ حذف الف منقول ہے مَتَـٰعُ، بُھْتَـٰنٌیہ دونوں جیسے بھی آئیں، وَامْتَـٰزُواْ (یٰس) امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے بہ حذف الف منقول ہے۔ ثاء کے بعد حذف الف مِیثَـٰقَ جیسے بھی آئے فَأَثَبَکُمْ (آل عمران)، فَأَثَٰـبَھُمُ(المائدہ:الفتح) الْا َٔوْثٰنِ، أَوْثٰـنًا، أَثٰـثًا، الْا َٔمْثَالَ سورۃ النور سے آخر قرآن تک جیسے بھی آے۔ امام ابوداؤد سے بہ حذف الف منقول ہے۔ ئَ اثَرِھِم جب ضمیر غائب کی طرف مضاف ہو تو امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ سے حذف منقول ہے جبکہ امام دانی رحمۃ اللہ علیہ نے فقط سورۃ الصافات والے کے حذف پر اکتفا کیا ہے۔ أَوْ أَثٰرَۃٍ دونوں سے بہ حذف منقول ہے۔ أَثَامًا امام دانی رحمۃ اللہ علیہ سے اختلاف کے ساتھ ثابت ہے۔ جبکہ امام ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ اور امام شاطبی رحمۃ اللہ علیہ خاموش ہیں یہی وجہ ہے کہ اس میں اثبات الف پر عمل ہے۔