کتاب: علم الرسم - صفحہ 6
طے کرنے کے بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ محض اللہ کی توفیق اور فضل سے ہے اور اگر کوئی لغزش و کوتاہی پائی جاتی ہے تو وہ بندہ ناچیز کی تقصیر ہے، جس پر بندہ اللہ سے معافی کا امیدوار ہے۔
یہاں میں استاد محترم جناب قاری محمد ابراہیم میر محمدی رحمہ اللہ کا شکریہ ادا کرنا اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں جن کی راہنمائی ہر لمحہ شامل حال رہی اور ان کی پرخلوص دعاؤں و بے لوث محبتوں نے بندہ ناچیز کو اس خدمت کی انجام دہی کے لایق بنا دیا۔
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ وہ اس ادنیٰ سی کاوش کو مجھ سے، میرے اساتذہ کرام سے، میرے والدین سے، طالبان علم اور تمام مسلمانوں سے قبول فرمائے اور ہم سب کی نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین ثم آمین
مترجم
حافظ محمد مصطفی راسخ
سابق رکن مجلس التحقیق الاسلامی
رکن دارالمعارف، اسلامیہ کالج،
ریلوے روڈ، لاہور