کتاب: علم الرسم - صفحہ 55
(3)ضمیر مرفوع متصل کے الف کا حذف
شیخین نے ضمیر مرفوع متصل (نا) کے الف کے حذف پر اتفاق کیا ہے، جب اس کے ساتھ ضمیر منصوب متصل ہو۔ جیسے زِدْنٰھُمْ ، عَلَّمْنٰہُ، ئَ اتَیْنٰـکَ۔
اسی طرح أَنْجَیْنٰکُمْ، وَوٰعَدْنَـکُمْ، مَا رَزَقْنَـٰـکُمْ کے الفاظ بھی جمع متکلم کے صیغہ سے پڑھنے والوں کے نزدیک اس قاعدہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔