کتاب: علم الرسم - صفحہ 5
کتاب: علم الرسم
مصنف: علامہ الشیخ علی محمد الضباع رحمہ اللہ
پبلیشر: ادارہ الاصلاح ٹرسٹ پاکستان
ترجمہ: حافظ محمد مصطفی راسخ
عرض مترجم
الحمد للّٰہ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلاۃ والسلام علی أشرف الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ و أصحابہ أجمعین، أما بعد:
زیر نظر کتاب ’علم الرسم‘ کلیۃ القرآن الکریم کے سلسلۃ مناہج الدراسیۃ کی تیسری کڑی ہے۔ اس سے قبل دو کتابیں علم الضبط اور علم الفواصل زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں۔ کلیۃ القرآن الکریم کے طلبا کے لیے تعلیمی نصاب میں علم الرسم کا مضمون شامل کیے جانے کے بعد اس امر کی أشد ضرورت محسوس ہوئی کہ ایک ایسی کتاب دستیاب ہوجائے جو نصابی ضروریات کو پوراکرنے کے ساتھ ساتھ مبتدی طلبا کی ذہنی سطح پر بھی پورا اترتی ہو۔ جب علم کے بحر بے أکنار میں نظر دوڑائی تو اس موضوع پر اردو زبان میں کوئی مناسب کتاب سامنے نہ آسکی۔ جومواد دستیاب ہوا وہ سب عربی زبان میں تھا۔ جس سے ابتدائی طلبا کے لیے استفادہ کرنا ایک مشکل أمر تھا۔
انتہائی غوروفکر کے بعد استادِ محترم جناب قاری محمد ابراہیم میرمحمدی رحمہ اللہ نے یہ فیصلہ کیا کہ مصر کے معروف عالم اور قاری شیخ محمد بن علی الضباع رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ’سمیر الطالبین فی ضبط و رسم الکتاب المبین‘ سے علم الرسم کے باب کا اردو ترجمہ کردیا جائے اور طلبہ کی سہولت کے لیے ہر باب کے آخر میں تمارین لگا دی جائیں۔
راقم نے اس کو اپنے لیے ایک سعادت سمجھا اور اللہ کا بابرکت نام لے کر کام کا آغاز کردیا۔ اللہ کی توفیق اور مدد سے یہ کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچی اور مختلف طباعتی مراحل