کتاب: علم الرسم - صفحہ 19
تو نسیان کے خوف یا کسی لفظ میں شک کے وقت نزاع سے بچنے کے لیے کیا جاتا ہے اور یہ دونوں اندیشے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ناممکن تھے۔ نیز عہد نزول میں ہمیشہ نسخ کا امکان رہتا تھا۔ اگر قرآن مجید کو ایک جگہ جمع کردیا جاتا اور بعد میں بعض آیات منسوخ ہو جاتیں تو اختلاف و اختلاط پیدا ہو جاتا۔ لہٰذا اس زمانہ میں خالق کاینات نے اسے دلوں میں محفوظ کردیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں قرآن مجید کی کتابت مکمل ہوگئی تھی اور اسکی ایک جگہ جمع آپ کی وفات کے بعد تکمیل کو پہنچی، کیونکہ اب نسخ کا امکان باقی نہ تھا۔