کتاب: علم الرسم - صفحہ 144
تمرین (1) دو قراء ات والے ایک رسم پر مرسوم کلمات کی کتنی اقسام ہیں۔ ہر ایک کو مثالوں کے ساتھ بیان کریں۔ (2) درج ذیل کلمات کو رسم عثمانی کے مطابق لکھیں؟ یبصط تقاتہ من حیی ثمودا لتخذت ردماء اتونی لأھب لئیکۃ اتمدونن عادا الأولی سلسلا قواریرا (3) درج ذیل کلمات کو رسم عثمانی کے مطابق لکھیں: مالک یوم الدین وما یخدعون فأزلھما وعدنا موسیٰ الصاعقۃ خطایاکم أسری الأسری تفدوھم رء وف مساکین تمسوھن فرقوا تزور وقدخلقتک (4) ایسے کلمات جن میں دو قراء ات ہیں اور انہیں ہرمصحف میں اس شہر کی قراء ات کے مطابق لکھا گیا ہے، ان کلمات کی اقسام بیان کرتے ہوئے ہر قسم کی دس دس مثالیں لکھیں؟ وباللّٰه التوفیق