کتاب: علم الرسم - صفحہ 143
حاء اور فاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ ان میں عمل حذف الف پر ہے۔ اور ان میں دونوں قراء ات ہی پائی جاتی ہیں۔ فَٰکِھُونَ، فَٰکِھِینَ ان دونوں کلمات کو بعض مصاحف میں اثبا ت الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ ان میں عمل حذف الف پر ہے۔ او ران میں دونوں قراء ات ہی پائی جاتی ہیں۔ بِھَٰدِی (النمل) بِھَٰدِ (الروم) ان دونوں کلمات کو بعض مصاحف میں ھاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ ان میں عمل حذف الف پر ہے۔ اور ان کو جار مجرور اور فعل مضارع دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ وَرَجُلاً سَالِمًا (اس کلمہ کو بعض مصاحف میں سین کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ہیں۔ بِکَافٍ عَبْدَہُ اس کلمہ کو بعض مصاحف میں باء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ اس کو مفرد اور جمع دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ خُشَّعاً (القمر) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں خاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ قَالَ إِنَّمَا (جن) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں قاف کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اور اس میں فعل ماضی اور فعل أمر دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔