کتاب: علم الرسم - صفحہ 142
ہے۔ اس کو اثبات ہمزہ اور بدون ہمزہ دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ ہمارا عمل حذف الف پر ہے۔ وَرِیشًا (الاعراف) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں یاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ او را س کو اثبات و حذف الف دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ طَـٰٓـئِفٌ (الاعراف) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں طاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ اس کو بروزن قَائِمٌ اور ضَیْفٌ دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ یَٰبُشْرَیٰ (یوسف) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں راء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میںعمل حذف الف پر ہے۔ او راس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ زَکِیَّۃَ۰ (الکہف) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں زاء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ اس کو الف مع تخفیف الیاء اور عدم الف مع تشدید الیاء دونوں طرح پڑھا گیا ہے۔ یُدَٰفِعُ (الحج) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں دال کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذفِ الف پر ہے۔ اور اس کو بابِ مدافعہ اور الدفع دونوں سے پڑھا گیا ہے۔ سِرَٰجًا(الفرقان) اس کلمہ کو بعض مصاحف میں راء کے بعد اثبات الف سے اور بعض میں حذف الف سے لکھا گیا ہے۔ اس میں عمل حذف الف پر ہے۔ او راس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ حَٰذِرُونَ اور فَٰرِھِینَ (معاً فی الشعرائ) ان دونوں کلمات کو بعض مصاحف میں