کتاب: علم الرسم - صفحہ 139
مصاحف میں بدون الف لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ فَبِمَا کَسَبَتْ (الشوریٰ) اس کو مدنی او رشامی مصحف میں فاء کے بغیر اور دیگر مصاحف میں فاء کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ مَا تَشْتَھِیہِ(الزخرف) اس کو مدنی اور شامی مصاحف میں ھاء کے ساتھ جبکہ دیگر میں حذف ھاء کے ساتھ لکھاگیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ حُسْنًا (الأحقاف) اس کو کوفی مصحف میں حاء سے قبل او رسین کے بعد دو الفوں کے ساتھ إِحْسَانًا لکھا گیا ہے۔ جبکہ دیگر مصاحف میں ان الفات کے حذف سے حُسْنًا مکتوب ہے۔ ذَا الْعَصْفِ (الرحمن) اس کو شامی مصحف میں ذال کے بعد الف سے، جبکہ دیگر مصاحف میں ذات کے بعد واؤ سے لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ ذُوالْجَلَـٰـلِ (الرحمن) اس کو شامی مصحف میں ذال کے بعد یاء سے، جبکہ دیگر مصاحف میں ذال کے بعد واؤ سے لکھاگیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ وَکُلًّا وَعَدَ اللّٰہُ (الحدید) اس کو شامی مصحف میں لام کے بعد بغیر الف سے، جبکہ دیگر مصاحف میں الف کے ساتھ لکھا گیا ہے اور اس میں رفع و نصب کی دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ فَإِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْغَنِیُّ (الحدید) اس کو مدنی اور شامی مصاحف میں ھُوَ کے حذف سے، جبکہ دیگر مصاحف میں اثبات سے لکھا گیا ہے۔ او راس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ وَأَکُونَ (المنافقون) امام ابوعبید، مصحف امام کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ