کتاب: علم الرسم - صفحہ 138
سَیَقُولُونَ لِلّٰہِ (الأخیران فی المومنین) یہ دونوں کلمات مصحف امام اور مصحف بصری میں لفظ اللّٰہ سے قبل الف کے ساتھ اللہ جبکہ دیگر میں بدون الف للّٰہ مرسوم ہیں۔ امام نصر بن عاصم کے نزدیک تینوں ہی الف کے ساتھ مرسوم ہیں اور یہ قول ضعیف ہے۔ وَنُزِّلَ الْمَلَٰٓئِکَۃُ (الفرقان) یہ مکی مصحف میں دونوں کے ساتھ، جبکہ باقی میں ایک نون کے ساتھ مرسوم ہے۔ او رمیں دونوں قراء ا ت ثاتب ہیں۔ فَتَوَکَّلْ(الشعرائ) اس کو مدنی اور شامی مصحف میں فاء کے ساتھ، جبکہ دیگر میں واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے اور اس میں دونوں قراء ا ت ثابت ہیں۔ أَوْلَیَأْتِیَنِّی (النمل) اس کو مکی مصحف میں چار شوشوں کے ساتھ، جبکہ دیگر میں تین شوشوں کے ساتھ لکھاگیا ہے۔ اور اس میں ادغام اور عدم ادغام دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ وَقَالَ مُوسَیٰ (القصص) اس کو مصحف مکی میں حذف واؤ کے ساتھ، جبکہ دیگر میں اثبات واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ وَمَا عَمِلَتْہُ (یٰسین) اس کو کوفی مصحف میں ھاء کے بغیر، جبکہ دیگر میں ھاء کے ساتھ لکھاگیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ تَأْمُرُوٓنِّیٓ (الزمر) اس کو شامی مصحف میں دو شوشوں کے ساتھ تَأْمُرُونَنِی جبکہ دیگر مصاحف میں ایک شوشے کے ساتھ تَأْمُرُوٓنِّی لکھا گیا ہے۔ اور اس میں ادغام و اظہار دونوں قرا ء ات ہیں۔ أَشَدَّمِنْھُمْ (غافر) اس کو شامی مصحف میں کاف کے ساتھ، جبکہ دیگر مصاحف میں ھاء کے ساتھ لکھاگیا ہے۔ أَوْأَن یُظْھِرَ (غافر) اس کو کوفی مصحف میں واؤ سے قبلالف کے ساتھ، جبکہ دیگر