کتاب: علم الرسم - صفحہ 137
تَجْرِی مِن تَحْتِھَا (الثانی فی التوبۃ) اس کو مکی مصحف میں من کی زیادتی سے لکھا گیا ہے۔ جبکہ دیگر میں من کے بغیر مکتوب ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ وَالَّذِینَ اتَّخَذُواْ (التوبۃ) اس کو مدنی اور شامی مصحف میں حذف واؤ کے ساتھ، جبکہ دیگر میں اثبات واؤ سے لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ یُسَیِّرُکُمْ (یونس) اس کو شامی مصحف میں حرف مطول کی تقدیم کے ساتھ یَنشُرُکُمْ جبکہ دیگر میں تاخیر کے ساتھ یُسَیِّرُکُمْ لکھا گیا ہے اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ قَالَ سُبْحَانَ (الاسرائ) اس کو مکی اور شامی مصاحف میں قاف کے بعد الف سے لکھا گیا ہے۔ جبکہ دیگر میں بدون الف مرسوم ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ خَیْرًا مِّنْھَا (الکہف) اس کو عراقی مصاحف میں ھاء کے بعد بدون میم لکھا گیا ہے۔ جبکہ باقی مصاحف میں میم سے لکھا گیا ہے۔ او راس میں دونوں قراء ت ثابت ہیں۔ مَکَّنِّی اس کو مکی مصحف میں دونوں کے ساتھ جبکہ باقی میں ایک نون کے ساتھ لکھا گیا ہے اور اس میں ادغام و اظہار دونوں قراءات ثابت ہیں۔ قَالَ رَبِّی یَعْلَمُ (الانبیائ) اس کو کوفی مصحف میں الف کے ساتھ، جبکہ دیگر میں بدون الف لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ أَوَلَمْ یَرَالَّذِیْنَ (الانبیائ) یہ مکی مصحف میں واؤ کے بغیر، جبکہ دیگر میں واؤ کے ساتھ مرسوم ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔