کتاب: علم الرسم - صفحہ 136
گیا ہے۔ جبکہ دیگر تمام مصاحف میں بدون الف مرسوم ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ت پائی جاتی ہیں۔ وَمَن یَرْتَدِدْ (المائدۃ) اس کلمہ کو مصحف امام، مدنی اور شامی میں دو دالوں کے ساتھ، جبکہ دیگر مصاحف میں ایک دال کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں ادغام و عدم ادغام دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ وَیَقُولُ الَّذِینَ (المائدۃ) اس کو عراقی مصاحف میں واؤ عاطفہ کے ساتھ، جبکہ دیگر تمام مصاحف میں بدون واؤ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ وَلَدَارُ الْأَخِرَۃِ (الانعام) اس کو شامی مصاحف میں ایک لام کے ساتھ، جبکہ دیگر میں دو لاموں کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ثابت ہیں۔ لَئِنْ أَنجَیْتَنَا(الانعام) اس کو کوفی مصحف میں دو شوشوں کے ساتھ (أَنجَـٰـنَا) جبکہ دیگر مصاحف میں تین شوشوں کے ساتھ أَنجَیْتَنَا لکھا گیا ہے۔ شُرَکَآؤُکُمْ (الانعام) اس کو شامی مصحف میں یاء کے ساتھ، جبکہ دیگر میں واؤ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراءات پا ئی جاتی ہیں۔ مَایَتَذَکَّرُونَ (الاعراف) اس کو شامی مصحف میں تاء سے قبل یاء کے ساتھ لکھاگیا ہے۔ جبکہ دیگر میں بدون یاء مکتوب ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ وَقَالَ الْمَلَأُ(الاعراف) اس کو شامی مصحف میں واؤ عاطفہ کے ساتھ،جبکہ دیگر میں بدون واؤ لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات پائی جاتی ہیں۔ وَإِذْ أَنجَٰکُمْ (الأعراف) اس کو شامی مصحف میں ایک شوشہ کے ساتھ أَنجَٰٹکُمْ اور باقی مصاحف میں دو شوشوں کے ساتھ أَنجَیْنَٰکُمْ لکھا گیا ہے۔