کتاب: علم الرسم - صفحہ 135
(6) ایسے کلمات جن میں دو قرا ء ات ہیں اور انہیں ہر مصحف میں اس شہر کی قرا ء ت کے مطابق لکھا گیا ہے۔ یہ مبحث دو اقسام پر مشتمل ہے۔ 1وہ کلمات جو متعین طور پر دو رسموں کے ساتھ مرسوم ہیں۔ 2وہ کلمات جو مبہم طور پر دو رسموں کے ساتھ مرسوم ہیں۔ وہ کلمات جو متعین طور پر دو رسموں کے ساتھ مرسوم ہیں، درج ذیل ہیں: اھْبِطُواْ مِصْرًا یہ کلمہ مصحف امام میں دیگر مصاحف کی طرح الف کے ساتھ مکتوب ہے، جبکہ سیدنا أبی بن کعب اور سیدنا عبداللہ بن مسعود کے مصاحف میں بدون الف مکتوب تھا۔ اور اسے دونوں طرح ہی پڑھا گیا ہے۔ وَقَالُواْ اتَّخَذَ (البقرۃ) اس کلمہ کو شامی مصحف میں بدون واؤ، جبکہ باقی تمام میں بالواؤ لکھا گیا ہے۔ اور اس کو دونوں طرح ہی پڑھا گیا ہے۔ وَأَوْصَٰی (البقرۃ) یہ کلمہ امام شامی اور مدنی مصاحف میں دونوں واؤ کے درمیان الف سے مکتوب ہے۔ جبکہ دیگر مصاحف میں بدون الف مکتوب ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ہی ہیں۔ وَسَارِعُواْ (آل عمران) یہ کلمہ مکی او رعراقی مصاحف میں سین سے پہلے واؤ کے ساتھ مرسوم ہے۔ جبکہ مدنی شامی اور مصحف امام میں بحذف الواؤ مکتوب ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ہی ہیں۔ وَبِالزُّبُرِ (آل عمران) اس کلمہ کو شامی مصحف میں باء جارہ کے ساتھ، جبکہ دیگر تمام مصاحف میں باء کے بغیر لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ہیں۔ وَبِالْکِتَٰبِ (آل عمران) اس کلمہ کو بعض شامی مصاحف میں باء جارہ کے ساتھ جبکہ دیگر تمام مصاحف میں باء کے بغیر لکھا گیا ہے۔ اور اس میں دونوں قراء ات ہیں۔ إِلَّا قَلِیلاً (النساء ) اس کلمہ کو شامی مصاحف میں لام کے بعد الف کے ساتھ لکھا