کتاب: علم الرسم - صفحہ 133
مُعْجِزِینَ(الحج، سبا) اس کو عین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ عِظَٰمًا فَکَسَوْنَا الْعِظَٰمَ (المومنون) اس کو ظاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ شِقْوَتُنَا (المومنون) اس کو قاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ أَیُّہَ الْمُؤْمِنُونَ (النور)، یَٰٓأَیُّہَ السَّاحِرُ (الزخرف) اور أَیُّہَ الثَّقَلَانِ (الرحمن) ان تینوں کلمات کو ھاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ بَلِ ادََّٰرَکَ اس کو دال کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ ئَ اثَٰرِ رَحْمَتِ اللّٰہِ اس کو ثاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ تُظھِرُونَ (الاحزاب) یَظْھَرُونَ (المجادلۃ) ان دونوں کو ظاء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ عِلْمُ الْغَیْبِ (سبا) اس کو عین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ فِی مَسْکَنِھِمْ (سبا) اس کو سین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ بَٰعِدْ (سبأ) اس کو باء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ بِقَٰدِرٍ (یٰسین، الاحقاف) اس کو قاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ کَبَٰٓئِرَ الْإِثْمِ (الشوریٰ، النجم) اس کو باء کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ عِبَٰدُ الرَّحْمَٰنِ (الزخرف) اس کو دال سے پہلے بدون الف ایک شوشہ کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ جَآئَ نَا (الزخرف) اس کو ایک الف کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ قَٰلَ أَوَلَوْاْ (الزخرف) اس کو قاف کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ غِشَٰوَۃٌ (الجاثیہ) اس کو شین کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔ وَفِصَٰلُہُ (الأحقاف) اس کو صاد کے بعد بدون الف لکھا گیا ہے۔